کھیل کی دنیا:افغانستان کے خلاف واحد ٹسٹ میچ کے لیے جس ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے اس میں وراٹ کوہلی کی جگہ اجنکیا رہانے کو کپتان بنایا گیا ہے۔اٹالین کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوونٹس نے اے سی میلان کو شکست دے کر لگاتار چوتھے سال یہ خطاب جیت لیا۔
آئی سی سی کو امید ہے کہ اگر دنیا کے104ممالک میں کرکٹ نے بہت جلد ہی مقبولیت حاصل کر لی تو ہو سکتا ہے 2028کے اولمپک میں اس کھیل کو شامل کر لیا جائے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر کرکٹ یا کسی دوسرے کھیل کو صرف کھیل ہی کیوں نہیں سمجھا جاتا؟اگر ان کھیلوں کو کھیل سے زیادہ کچھ سمجھا جانے لگے گا تبھی کھلاڑی ان کھیلوں میں کچھ الگ’ کھیل ‘کرنے کی سوچیں گے۔
ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم نے بھی جنوبی افریقہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ہندوستانی خواتین نے پہلے ون ڈے سیریز جیتی اور پھر اس کے بعد ٹی 20سیریز پر بھی قبضہ کیا۔
راہل دراوڑ کی تعریف کرنی ہوگی جنہیں یہ بات ناگوار گزری کہ انہیں کھلاڑیوں سے زیادہ پیسے دئے گئے۔راہل دراوڑ کا یہ ماننا قابل تعریف ہے کہ اس کامیابی میں ہر کسی کا اہم رول ہے اور انعام کی رقم بھی سب کو برابر ملنی چاہئے۔
نیلامی میں اس بار کل 578 کھلاڑی شامل تھے جن میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی تعداد 360 تھی۔اب کھلاڑیوں کی نیلامی ہو چکی ہے۔ایک طرف جہاں ناچ گانوں کے درمیان آئی پی ایل کا ایک اور ایڈیشن کھیلا جائیگا وہیں یہ سوال ہمیشہ کی طرح برقرار ہے گا کہ ایک طرف جہاں ایک معمولی کرکٹر بہت کم میچ کھیل کر لاکھوں کڑوروں کما لیتا ہے وہیں دوسرے کھیلوں کے کھلاڑی عالمی کپ جیتنے کے بعد غریب کیوں بنے رہتے ہیں۔