عصمت نے نہ صرف زبان پر پدری اجارہ داری کو توڑا بلکہ اپنی مخصوص زبان اور لفظیات سے ایک ایسی دنیا تشکیل دی جہاں عورت،انسان بھی ہے اور آزادی سے سانس بھی لیتی ہے، زنجیروں کو توڑتی بھی ہے؛ دکھ تکلیف میں آنسو بھی بہاتی ہے، کہیں معصوم،نرم و نازک سی تو کہیں فولادی۔عورت کی یہ دنیا کالی سفید جیسی بھی ہے کم از کم عورت کی دنیا تو ہے۔
ناصر حسین صاحب کی فلموں کے اردو سرٹیفیکٹ کے بعد ایک اہم سوال پیدا ہوتا ہے کہ مغل اعظم جیسی فلم کا سرٹیفیکیٹ ہندی میں کیوں ہے؟
ویڈیو: سینماٹوگرافراور مترجم یاسر عباسی سے ان کی تازہ ترین کتاب (Yeh Un Dinon Ki Baat Hai: Urdu Memoirs of Cinema Legends) کے تناظر میں سنیما رائٹنگ اور سنیما لیجنڈزکے بارے میں فیاض احمد وجیہہ کی بات چیت
ویڈیو : اردو ادب اور سماج میں ہم جنسی کو لے کر رویہ کیا ہمیشہ سے ہی تنگ تھا؟ ہندوستانی سماج اور تاریخ میں ہم جنسی کو لے کر بنے ٹیبو کے بارے میں بتا رہی ہیں یاسمین رشیدی۔
کیا یہ کتاب صحیح معنوں میں عصمت کو زیادہ اور پورے طور پرسمجھاتی ہے،اورجب آپ پطرس بخاری تک کو اپنی کتاب میں شامل کر رہے ہیں تو کیا یہ ضروری نہیں کہ منٹوکی وہ تحریر بھی شامل کریں جو کئی معنوں میں اس کا ردعمل ہے اور پھر منٹو سے زیادہ عصمت کا ہمعصر کون ہوگا بھلا؟