Jan Jagran Shakti Sangathan

بہار: 10 سالوں میں 20 آر ٹی آئی کارکنوں کا قتل، کارروائی کے نام پر محض خانہ پری

پٹنہ میں 12 جولائی کو مختلف اداروں کے زیر اہتمام منعقد ایک ‘جن شنوائی ‘ میں ریاست میں بدعنوانی کو بے نقاب کرتے ہوئے اپنی جان گنوانے والے آر ٹی آئی کارکنوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ اس دوران ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ان معاملوں کی مناسب تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے ایک جوڈیشل کمیشن بنائے اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو تحقیقات کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دے۔

بہار گینگ ریپ متاثرہ کو ملی ضمانت لیکن معاونین کیوں ہیں جیل میں بند؟

ویڈیو: گزشتہ11جولائی کو بہار کے ارریہ میں گینگ ریپ متاثرہ اور دومعاونین کو کورٹ کی ہتک کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ریپ متاثرہ کو ارریہ کورٹ نے خصوصی شنوائی کرتے ہوئے ضمانت دے دی ہے۔ حالانکہ ان کی دو ساتھیوں جن جاگرن شکتی تنظیم کی کارکن تنمیہ نویدتا اور کلیانی کو ضمانت نہیں ملی ہے