سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملہ ہونے کے بعد کوئی بھی کرکٹ ٹیم پاکستان میں میچ کھیلنا نہیں چاہتی۔اس حملہ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی اور دوسری ٹیموں کو مکمل حفاظت کی ضمانت دینے کا وعدہ کیا مگر اس کے باوجود بڑی ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کو تیار نہیں ہیں۔
وسیم جعفرکے رنجی ٹرافی کیریئر میں یہ دوسرا موقع ہے جب انہوں نے ایک سیزن میں ایک ہزار سے زیادہ رن بنائے ۔وہ دو بار ایسا کرنے والے رنجی ٹرافی کی تاریخ میں پہلے بلے باز ہیں۔
سال 2018کے اختتام پر انٹر نیشنل کرکٹ کاؤنسل(آئی سی سی ) نے ہندوستان کی خاتون کرکٹ کھلاڑی سمرتی مندھانا کو سال کی بہترین کرکٹر کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیاہے۔
کھیل کی دنیا:ایک اہم سوال یہ ہے کہ اگر ٹاس نہیں ہوگا تو پھر اس بات کا فیصلہ کیسے ہوگا کہ کون سی ٹیم پہلے بلے بازی کرےگی یا گیند بازی۔اس تعلق سے ایسا مانا جا رہا ہے کہ مہمان ٹیم کو بلے بازی یا گیند بازی کا انتخاب کرنے کو کہا جا سکتا ہے۔
راہل دراوڑ کی تعریف کرنی ہوگی جنہیں یہ بات ناگوار گزری کہ انہیں کھلاڑیوں سے زیادہ پیسے دئے گئے۔راہل دراوڑ کا یہ ماننا قابل تعریف ہے کہ اس کامیابی میں ہر کسی کا اہم رول ہے اور انعام کی رقم بھی سب کو برابر ملنی چاہئے۔