بریلی: خالی مکان کو مدرسے میں تبدیل کرنے کا الزام، مکان مالکن نے کہا – نماز کی اجازت دی تھی
اترپردیش کے بریلی ضلع میں ایک خالی پڑے گھر میں نماز ادا کرنے کی وجہ سے 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ مکان کو مدرسہ میں تبدیل کیا جا رہا تھا۔ تاہم، گھر کی مالکن نے کہا ہے کہ انہوں نے مقامی لوگوں کو اپنے گھر میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔
