nacdaor

بہار میں نتیش کی حکومت کے 20 سال بعد 62 فیصد دلت آج بھی ناخواندہ، 63 فیصد بے روزگار: سروے

بہار اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد نیشنل کنفیڈریشن آف دلت اینڈ آدی واسی آرگنائزیشن (این اے سی ڈی اے او آر) نے ‘بہار – دلت کیا چاہتے ہیں’ کے عنوان سے اپنی تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے۔اس  کے مطابق، بہار میں یہ طبقہ آج بھی غربت، بے روزگاری، ناقص تعلیم، اور زمین یا مناسب رہائش کے بحران  کا سامنا کر رہا ہے۔