Narendra Modi-Amit Shah dispensation

رام مادھو کو سمجھنا چاہیے کہ بی جے پی کی ’دماغی نکسل‘ والی ٹول کٹ اب کارگر نہیں رہی

رام مادھو کی بی جے پی میں واپسی ایسے وقت  میں ہوئی ہے جب وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ’دماغی نکسل‘ والے بیان کو لے کر بحث تیز ہے۔ مادھو کہہ ر ہے ہیں کہ وزیر اعظم کے اس تبصرے نے ممکنہ طور پر حکومت سے اختلاف رکھنے والوں کو پریشان کر دیا ہے۔ تاہم، ان کی یہ قیاس آرائی  غلط ہے، کیونکہ ملک کا نوجوان ’دماغی نکسل‘ کہلائے جانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔