narendra modi stadium

نریندر مودی اسٹیڈیم کو عالمی معیار کا بتانے کے امت شاہ کے دعوے پر ایک ہی بارش میں پانی پھر گیا !

احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں امت شاہ نے اس اسٹیڈیم کو دنیا کے جدید ترین اسٹیڈیم میں سےایک بتایا تھا۔لیکن، اس کی پول گزشتہ دنوں آئی پی ایل کے فائنل میچ کے دوران اس وقت کھل گئی ، جب بارش کے بعد میدان کو خشک کرنے کے لیے بالٹی اور اسفنج کا سہارا لیا گیا۔

نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل فائنل کے دوران کھلا ممکنہ کرپشن کا پرنالا!

ویڈیو: احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کے افتتاح کے وقت مرکزی وزیر امت شاہ نے اس کی شان میں قصیدہ پڑھتے ہوئے یہاں کے ‘بہترین’ نکاسی آب کے نظام کا بھی ذکر کیا تھا۔ تاہم آئی پی ایل کے فائنل میچ کے دوران تمام انتظامات کے پول کھل گئے اور تعمیرات میں بدعنوانی کے امکانات کا بھانڈا پھوٹ گیا۔