Nuclear Deal

عرب نامہ : امریکہ کا ایران نیوکلیرمعاہدہ سے علاحدگی اور عراق  میں انتخابات

پچھلے ہفتہ مشرق وسطی کی میڈیا میں لبنان کے انتخابی نتائج، عراق میں الیکشن اور شام میں ایرانی ٹھکانوں پر اسرائیل کا میزائل حملہ بڑی خبریں رہی، جب کہ خلیجی میڈیا میں ایران نیوکلیر معاہدہ سے امریکہ کی علاحدگی اور ایران پر پہلے سے زیادہ سخت پابندیاں عائد کیےجانے چرچا رہا ۔

امریکا ایرانی جوہری ڈیل سے نکل گیا، یورپی یونین شامل رہے گی

صدر ٹرمپ کے ایران کے ساتھ عالمی جوہری ڈیل سے امریکی انخلا کے اعلان کے بعد یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ اس معاہدے پر کاربند رہنا چاہتی ہے۔ ادھر ایرانی صدر روحانی نے یورینیم کی افزودگی کو دوبارہ فروغ دینے کی دھمکی دی ہے۔