سوموار کو دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکے میں اپنی جان گنوانے والوں میں یومیہ اجرت کرنے والے مزدور سے لے کر خواب دیکھنے والے نوجوان اور اکیلے اپنی کمائی سےگھر سنبھالنے والے ایسے کئی لوگ شامل ہیں، جن کے اہل خانہ کی زندگی اب ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے۔
گراؤنڈ رپورٹ: سوموار کی شام لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے باہر ایک کار میں دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکے سے آس پاس کا علاقہ لرز اٹھا تھا اور لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔ دی وائر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زمینی حالات کا مشاہدہ کیا اور عینی شاہدین سے بات کی۔
نئی دہلی واقع دریاگنج کے مشہور سنڈے بک مارکیٹ کو ٹریفک پولیس کی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد یہاں کتاب کی دکان لگانے والے کاروباریوں کے سامنے روزگار کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔
ویڈیو: دریا گنج کے سنڈے بک مارکیٹ کو دہلی ٹریفک پولیس کی عرضی پر ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد بند کردیا گیا ہے۔ یہاں کے کتب فروشوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات ہٹانے میں انتظامیہ کی ناکامی کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔