دی گریٹ شمس الدین فیملی: عورتوں کی جانب سے ان-آفیشیل ہندو راشٹر کو ایک جواب
انوشہ رضوی کی فلم ‘دی گریٹ شمس الدین فیملی’ کے کرداروں کے نام بھلے مسلم ہیں، مگر ان کی اداکاری میں ہندو راشٹر کے کرداروں کی پرچھائی تیر رہی ہے۔ نعروں کی آواز سنائی دے رہی ہے۔ فلم کے پردے پر ان میں سے کوئی براہ راست نظر نہیں آتا، پھر بھی ان کی موجودگی کا احساس گامزن ہے۔ یہی اس فلم کا کمال ہے۔
