انٹرویو: دہلی یونیورسٹی کے ایم اے کے نصاب سے مصنف اور مفکر کانچہ ایلیا شیفرڈ کی کتاب ہٹانے کی تجویز پر ان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی الگ الگ خیالات کو پڑھانے، ان پر بحث کرنے کے لئے ہوتی ہیں، وہاں سو طرح کے خیالات پر بات ہونی چاہیے۔ یونیورسٹی کوئی مذہبی ادارہ نہیں ہیں، جہاں ایک ہی طرح کے مذہبی افکار پڑھائے جائیں۔
ہم ایک بار پھردلت شعور اور بیداری کے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔دلتوں نے اب یہ سمجھ لیا ہے کہ بی جے پی انہیں الو بنا رہی ہے۔انہیں بی جے پی کی سازش کا احساس ہو گیا ہے۔انہیں یہ بات کھٹکنے لگی ہے کہ بی جے پی […]
دلتوں کا غصہ اس بنیاد پر ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ لمبی جد و جہد کے بعد ان کو جو آئینی اور قانونی حقوق ملے ہیں، حکمراں بی جے پی اور اس کی مادری تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ان کو چھیننا چاہتے ہیں۔
اخبار اور چینل لیڈہیڈنگ اور بریکنگ نیوز میں کیوں چلا رہے ہیں، ’ دلت تحریک میں تشدد ہوا! ‘ اگر مارے گئے لوگوں میں زیادہ تر دلت / مظلوم سماج سے ہیں تو پھر دلت متشدد کیسے ہو گیا؟