SIR notification

سپریم کورٹ کا ایس آئی آر نوٹیفکیشن پر الیکشن کمیشن سے سوال، کمیشن نے شہریت کی تصدیق کے عمل کا دفاع کیا

ایس آئی آر پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ ایس آئی آر آرڈر میں واضح طور پر یہ نہیں لکھا گیا تھا کہ اس عمل کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت کرنا بھی ہے۔ جسٹس باگچی نے تبصرہ کیا کہ کمیشن نے ایس آئی آر کے لیے وجہ کے طور پر صرف ‘بار بار نقل مکانی’ کو لسٹ کیا ہے، سرحد پار سے غیر قانونی نقل و حرکت کو نہیں۔