terror act

(بائیں سے) روجہ، جس کا 18 سالہ بیٹا جیل میں ہے، ناظمین اور شمس الدین کے اہل خانہ، اور آصف حسینی یالیوال اپنے 16 سالہ بیٹے مبارک کے ساتھ۔ (تمام تصاویر: سکنیا شانتا)

ہبلی فسادات معاملہ: پولیس پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں سال بھر سے جیل میں بند ہیں کئی مسلمان

اپریل 2022 میں کرناٹک کے ہبلی میں ایک مسجد کے باہر ہوئے بلوے کے سلسلے میں 150 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا گیاتھا۔ پولیس اہلکاروں کی شکایت پر درج کی گئی ایف آئی آر میں پتھراؤ کو ‘دہشت گردانہ فعل’بتاتے ہوئے یو اے پی اے کی دفعات لگائے جانے کے بعد سےزیادہ تر ملزمین جیل میں رہنے کومجبور ہیں۔