Traffic

صدر کی اسپیشل ٹرین کے گزر نے کی وجہ سے روکے گئے ٹریفک میں جان گنوانے والی وندنا مشراکے آخری رسومات میں کانپور پولیس کے افسروں کے سامنے ہاتھ جوڑے کھڑے ان کے اہل خانہ۔ (فوٹوبہ شکریہ: ٹوئٹر)

عزت مآب، اس دنیا میں آدمی کی جان سے بڑا  کچھ بھی نہیں ہے

اتر پردیش کےتین دن کےدورے کے دوران گزشتہ25 جون کو کانپور میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی اسپیشل ٹرین کے گزر نےکےلیے روکے گئے ٹریفک سے لگے جام میں پھنس کر انڈین انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے کانپور چیپٹر کی صدروندنا مشرا کی جان چلی گئی تھی۔اسی دن صدر جمہوریہ کی سلامتی کے لیے جا رہے سی آر پی ایف کی تیز رفتار گاڑی نے ایک بائیک کو ٹکر مار دی ، جس سے ایک تین سالہ معصوم کی موت ہو گئی۔