tribal rights activist Mahesh Raut

ایلگار پریشد: گرفتاری کے تقریباً ساڑھے پانچ سال بعد ساگر گورکھے اور رمیش گائچور کو ملی ضمانت

بامبے ہائی کورٹ نے جمعہ کو ایلگار پریشد کیس میں گرفتار کیے گئے کلچرل ایکٹوسٹ ساگر گورکھے اور رمیش گائچور کو ضمانت دے دی۔ دونوں 2020 سے ممبئی کی تلوجا جیل میں ہیں۔ اس رہائی کے حکم کے بعد اب گرفتار کیے گئے 16 لوگوں میں سے صرف انسانی حقوق کے کارکن سریندر گاڈلنگ ہی جیل میں رہ گئے ہیں۔