مہاراشٹر: ’اربن نکسل ازم‘ پر بل منظور، مزاحمت پر ایک اور حملہ
سماجی کارکنوں نے مہاراشٹرحکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ‘مہاراشٹر اسپیشل پبلک سکیورٹی بل’ پر شدیدتشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بل ‘اربن نکسل ازم’ کی آڑ میں اختلاف رائے کو جرم قرار دینے کا راستہ کھولتا ہے۔
