فیک نیوز راؤنڈ اپ

حیدرآباد ریپ اور قتل کو فرقہ وارانہ رنگ دیتی بی جے پی اور کانگریس 

فیک نیوز راؤنڈ اپ: جیسے ہی ویٹنری ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کی خبر میڈیا میں آئی، بی جے پی کے لیڈروں، حامیوں اور میڈیا کے ایک مخصوص حصے نے اس کو فرقہ وارانہ رنگ دینا شروع کر دیا جس میں سیاسی لیڈران سے لےکر آئی اے ایس افسر تک شامل تھے۔ سب سے بڑی حماقت اس پروپیگنڈہ میں یہ کی گئی کہ بھگوا پروپیگنڈہ عام کرنے والوں نے مظلوم کی شناخت کو بھی سوشل میڈیا میں واضح کر دیا اور اس کے نام اور تصویروں کے ساتھ مسلمانوں سے اپنی نفرتوں کو عام کیا

کیا دہلی حکومت نے اشتہارات پر واقعی 1500کروڑ روپے خرچ کیے؟

فیک نیوز راؤنڈ اپ: کیا کیجریوال سچ بول رہے ہیں کہ ان کی حکومت نے اشتہار پر صرف چالیس کروڑ روپے خرچ کیے۔ کیا لکھنؤ میں مسجد کے امام کو سنگھیوں – بجرنگیوں نے زخمی کیا؟ کیا بیلجیئم کی مسلم پارٹی نے فی الحال بیلجیئم کو اسلامی ریاست بنانے کا مطالبہ کیا؟ بہار کے ساسا رام میں بم کہاں پھٹا،مسجد کے اندر یا مسجد کے باہر !

کیا صدر ٹرمپ نے ایک کتے کو واقعی میڈل پہنایا تھا ؟

فیک نیوز راؤنڈ اپ: خبر رساں ایجنسی اے این ائی نے اپنے ویڈیو ٹوئٹ میں کس صوبے کاویڈیو کا استعمال کیا اور یہ ویڈیو کتنےسال پرانی تھی؟ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جس کتے کی تصویر ٹوئٹ کی، اس کی حقیقت کیا ہے؟ دہلی کے سرکاری اسکول کی […]

فرقہ وارانہ مواد سے لبریز جھوٹی خبروں کی حقیقت 

فیک نیوز راؤنڈ اپ: گزشتہ ہفتے عام کی گئی فیک نیوز کا مقصد فرقہ وارانہ تشدد، انتشار اور خوف کو عام کرنا تھا اور اپنے اس مقصد کی تکمیل کے لئے پاکستان کے ویڈیو سے لے کر راجستھان میں معذور کی پٹائی والے ویڈیو کا سہارا لیا گیا۔

پارلیامنٹ کے ممبران سے متعلق فیک نیوز کی اشاعت میں ملوث میڈیا 

فیک نیوز راؤنڈ اپ: گزشتہ ہفتے بھگوا پورٹلوں کے علاوہ دی ہندو، اسکرال، دی نیو انڈین ایکسپریس جیسے اداروں نے بھی فیک نیوز کی اشاعت کی، یہ جھوٹی خبریں نصرت جہاں، مہوا مترا اور نرملا سیتا رمن سے متعلق تھیں۔

کیا علی گڑھ  میں مقتول بچی کے ساتھ ریپ  بھی کیا گیا تھا،  بھگوا دعووں کی حقیقت کیا ہے؟

فیک نیوز راؤنڈ اپ: کیا مودی کے بھائی آٹو رکشہ ڈرائیور ہیں؟ کیا مالیاتی وزیر نرملا سیتارمن نے اروند کیجریوال کی پالیسی کو احمقانہ قدم قرار دیا؟ کیا ہندوستان میں عید کی نماز میں سڑکوں کو بند کر دیا گیا؟

کانگریس کا دفتر، انگریز پالیسی داں کا ٹوئٹ اور راہل گاندھی کے بیان کا سچ 

راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے اسی فہرست میں اگلی فیک نیوز اس اخبار کی کترن کی ہے جو یہ دعویٰ کرتی ہے کہ راہل گاندھی نے ایک انتخابی ریلی میں کہا کہ چوری کرنا اور منافع خوری کرنا ملک کے بنیوں کی پرانی عادت ہے۔

راہل گاندھی کے متعلق گلف نیوز کی خبر، بی جے پی کے دعوے اور ثانیہ مرزا کے برقعے کا سچ

بوم لائیو نے انکشاف کیا کہ گلف نیوز فرنٹ کے پیج پر راہل گاندھی کی مذاحیہ تصویر کے ساتھ سرخیوں میں پپو ضرور لکھا تھا لیکن جس طرح اس تصویر کو انٹرنیٹ پر شیئر کیا گیا وہ حقیقت کے خلاف تھا۔

کیجریوال کے ویڈیو، راہل گاندھی کی تصویروں اور اویسی کے بیان کا سچ

اسد الدین اویسی کی ایک تصویر بہت زیادہ وائرل ہوئی جس میں ان کو منسوب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اویسی نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ ہندوستان میں مسلمان محفوظ نہیں ہیں، اس پر اقوامِ متحدہ نے جواب دیا کہ جہاں محفوظ ہیں مسلمان وہاں چلے جائیں۔

اے ایم یو میں کشمیریوں کی حمایت میں احتجاج، مودی کی ارتھی اور آدم خور روہنگیاؤں کا سچ

اس دفعہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں یہ دکھایا گیا تھا کہ کچھ لوگ احتجاج کے طور پر پرائم منسٹر نریندر مودی کی غائبانہ ارتھی نکال رہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ پاکستان کا ویڈیو ہے جہاں بے جے پی کی شکست کے بعد یہ ارتھی نکالی جا رہی ہے۔

سیتا رام یچوری اوروزیر اعظم کی تصاویر،راہل گاندھی کے ٹوئٹ کا سچ  

گری راج کا اشارہ راہل گاندھی کے اس ٹوئٹ کی جانب تھا جس کو Pakistan Defence نامی ٹوئٹر ہینڈل نے ری ٹوئٹ کیا تھا۔کہا گیا کہ راہل گاندھی CBI معاملے میں پرائم منسٹر نریندر مودی کو نشانہ بنا رہے ہیں تو ان کے ٹوئٹ کو پاکستان کی وزارت دفاع کے ٹوئٹر ہینڈل سے ری ٹوئٹ کیاجا رہا ہے !یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے؟

پریاگ راج کے نام پر41 ہزار کروڑ روپے کا خرچ اور مودی کے ساتھ گمنام عورت کی تصویر کا سچ

جب اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج کرنے کا فیصلہ کیا تو فیس بک، ٹوئٹر اور وہاٹس اپپ پر ایک تصویر وائرل ہوئی کہ نام تبدیل کرنے میں تقریباً 41 ہزار کروڑ روپے خرچ ہوا ہے۔

 کیکی چیلنج کاویڈیو،راہل گاندھی کے ہاتھ میں نیم برہنہ لڑکی کی تصویر اور خنزیر کے بچوں کا سچ 

گزشتہ ہفتے کچھ ایسی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جوقابل یقین نہ تھیں اور خوفزدہ کرنے والی تھیں۔یہ تصویریں نہ صرف ہندوستان میں شئیر کی گئیں بلکہ عالمی سطح پر فیس بک اور ٹوئٹر جیسے پلیٹ فارموں کا استعمال کرنے والے افراد نے بھی ان تصویروں کو حیرت کے ساتھ شئیر کیا۔

مودی اور ہٹلر کی تصویر،سدرشن نیوزکےدعوے اورفری سائیکل اسکیم کاسچ

ثاقب کے والد انیس پولیس سے خفا ہو گئے اور ایک عام پنچایت میں پولیس کی موجودگی میں وہاں کے سرکل آفیسر کو دھمکی دے دی،اور کہا کہ اگر ان کے فرزند کے قتل کی سازش کا انکشاف نہیں ہوا تو وہ سرکل آفیسر کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے۔

کرناٹک انتخابات کے دعووں اور’آئی ٹی سیل‘ کا کھیل

فیک نیوز راؤنڈ اپ:بھگوا تنظیموں اور ان کے کارکنوں کا یہی ہتھکنڈہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے سیاسی مفاد کے کے لئے ملک کی اکثریت یعنی ہندو عوام میں ایک طرح کا خوف پیدا کرتے ہیں۔ اور یہ کہتے ہیں کہ ہندو مذہب کو مسلمانوں اور دوسرے اقلیتوں سے خطرہ ہے۔