خبریں

یوپی کے تمام اضلاع میں بنائی جائیں گی گائے کی حفاظت کے لیے کمیٹیاں

کمیٹیاں،گئو شالاؤں کے بہتر طریقوں سے چلانے کے عمل کو یقینی بنائیں گی اور بایوگیس،کمپوسٹ،پنچ وغیرہ سے بنائے جانے والے پروڈکٹ کی فروخت میں مدد کریں‌گی۔

PTI

PTI

لکھنؤ : اترپردیش حکومت نے ریاست کے تمام ضلعوں میں کلکٹروں کی صدارت میں گائے کی حفاظت کو لے کر کمیٹی تشکیل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ان کمیٹیوں کے ذریعے ضلع میں موجودگئوشالاؤں کو بہتر طریقوں سے چلانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے‌گا تاکہگئوشالاؤں کا نظام بہتر ہو سکے اور گائے جیسے جانوروں کی مناسب دیکھ ریکھ ہو۔ساتھ ہی ان جانوروں سے تیار کیے جانے والے  پروڈکٹ کے ذریعے  کمیٹیوں کو خودمختار بنایا جائے‌گا۔ ریاست کے چیف سکریٹری، ویٹرنری ڈاکٹر سدھیر ایم بوبڑے نے بتایا کہ متعلقہ کلکٹر کی صدارت میں تشکیل شدہ ان کمیٹیوں میں سینئر پولیس سپریٹنڈنٹ اور چیف ڈیولپمنٹآفیسر نائب صدر ہوں‌گے۔

چیف ویٹرنری آفیسر سکریٹری ہوں‌گے۔ محکمہ جنگلات، محکمہ دیہی ترقی، محکمہ پنچایتی راج، محکمہ زراعت، محکمہ باغبانی، محکمہ چھوٹی آبپاشی کے ضلع سطح کے افسران،ایڈیشنل چیف آفیسر،ضلع پنچایت،اضلاع کے تمام میونسپل اداروں کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،ضلع کے تمام رجسٹرڈ گئوشالاؤں کے صدر یا جنرل سکریٹری جن کو گئوشالاؤں کے ذریعے نامزد کیا جائے‌گا، رکن کے طور پر نامزد  کئے جائیں‌گے۔

اس کے ساتھ اتر پردیش گئوسیوا کمیشن کے ذریعے نامزد او گئو سیوا کو پسند کرنے والےشخص ممبر ہوں‌گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کمیٹیاں اپنے ضلع میں موجودگئو شالاؤں کے بہتر طریقوں سے چلانے کے عمل کو یقینی بنائیں گی اور ان کی  خودمختاری کے لئے بایوگیس،کمپوسٹ اور پنچوغیرہسے بنائے جانے والے مختلف پروڈکٹجیسےصابن،اگربتی،مچھر بھگانے کے کوائل،گونائل یعنی گائےکے پیشاب سے بنی فنائل وغیرہ کو پروڈکٹ کے طور پر بنانے اور فروخت کر نے میں معاون ثابت ہوں گے۔

مویشیوں کےچیف سکریٹری نے کہا کہ ریاست کے تمام ضلعوں کی کمیٹیاں اتر پردیش گئوسیوا کمیشن کی نگرانی میں کام کریں‌گی۔ تشکیل شدہ کمیٹیوں کا اجلاس سہ ماہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان کمیٹیوں کی تشکیل ہو جانے پر گئو شالاؤں کی حالت میں مطلوبہ اصلاحات ہو گی۔ اس سے گائے پالن پروگرام کو حوصلہ بھی ملے‌گا۔ یہ کمیٹیاں وقت وقت پر گئوشالاؤں کو بہتر بنانے میں مکمّل تعاون فراہم کریں‌گی۔ اس سے متعلق حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔