خبریں

میلا ڈھونے کی روایت کو سنجیدگی سے لے وزارت : پارلیامانی کمیٹی

پارلیامنٹ  کی ایک کمیٹی نے  منسٹری آف سوشل جسٹس اینڈ امپاورمنٹ کو کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا ہے کہ میلا ڈھونےوالے  لوگوں کی بازآبادکاری کے لیے Swrozgar Yojanaکا بجٹ  بڑھایا جائے۔

(فائل فوٹو : رائٹرس)

(فائل فوٹو : رائٹرس)

نئی دہلی : پارلیامنٹ کی ایک کمیٹی نے میلا ڈھونے والوں کی بازآبادکاری سے متعلق اسکیم کے متوقع نتائج  نہیں ملنے پر منسٹری آف سوشل جسٹس اینڈ امپاورمنٹ کی کھنچائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور اس کام میں لگے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی پہچان‌کر کے ان کی بازآبادکاری کرے۔

منسٹری آف سوشل جسٹس اینڈ امپاورمنٹ سے متعلق مستقل کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ میلا ڈھونے (مینوئل اسکیوینجر) کے کام میں لگے لوگوں کی بازآبادکاری کے لیے Swrozgar Yojana کا بجٹ بڑھایا جائے۔  کمیٹی کی رپورٹ گزشتہ جمعرات کو پارلیامنٹ میں پیش کی گئی۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے، ‘ جنوری، 2017 تک 12737 مینوئل اسکیونجروں کی پہچان کی گئی اور اس سال 17 جنوری تک نشان زد مینوئل سکیوینجروں کی تعداد 13639 تھی۔  اس کا مطلب یہ ہوا کہ سال2017-18 میں محض 902 مینوئل سکیوینجروں کی پہچان کی گئی۔  کمیٹی اس کو لےکر ناراضگی کا اظہار کرتی ہے۔  ‘

بی جے پی کی رمیش بیس کی صدارت والی اس کمیٹی نے کہا، ‘ مینوئل اسکیوینجر اب بھی موجود ہیں اس لئے کمیٹی یہ کہتی ہے کہ منسٹری آف سوشل جسٹس اینڈ امپارمنٹ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور اس کو زیادہ ترجیح دے۔ ‘ کمیٹی نے کہا کہ وزارت زیادہ سے زیادہ مینوئل اسکیوینجر کی پہچان کرے اور ان کی بازآبادی کرے۔

کمیٹی نے مینوئل اسکیوینجر کے بچّوں کے لئے چل رہی پری میٹرک وظیفہ اسکیم کے بجٹ کو لےکر بھی فکر ظاہر کی ہے اور این ایس کے ایف ڈی سی کی کھنچائی کی ہے۔کمیٹی کی طرف سے کہا گیا ہے، ‘ این ایس کے ایف ڈی سی ایک نوڈل ایجنسی ہے اور اسکیم کی عمل آوری میں اس کا مظاہرہ اطمینان بخش نہیں ہے۔  ‘

کمیٹی نے کہا کہ اس اسکیم کے لئے پچھلے مالی سال میں 44.83 کروڑ روپے کا مختص ہوا تھا، لیکن اگلے مالی سال میں اس کو گھٹا کر 30 کروڑ روپے کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے وزارت خزانہ سے گزارش کی ہے کہ وہ مینوئل اسکیوینجر بازآبادکاری اسکیم اور ان کے بچّوں کے لئے پری میٹرک وظیفہ اسکیم کے لئے بجٹ میں اضافہ کرے۔اس نے این ایس کے ایف ڈی سی کے کام کاج کے جلد معائنہ کی بھی سفارش کی ہے۔