خبریں

وجے مالیا نے کہا، مجھے بینک ڈیفالٹ کا پوسٹربنا دیا گیا

 وجے مالیا پر بینکوں کے ساتھ فراڈ کرنے کا الزام ہے۔ وہ  2016 سے ہندوستان سے فرار ہیں اور برطانیہ  میں چھپے ہوئے ہیں۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی: بینکوں کا قرض لے کر ملک چھوڑ کر فرار وجے مالیا نے پی ایم مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو 15 اپریل 2016 کو لکھا ایک خط جاری کیا ہے۔ مالیا کا کہنا ہے کہ اس خط کو جاری کرنے کے پیچھے اس کا مقصد یہ ہے کہ  ‘ چیزیں صحیح تناظر ‘ میں سمجھی  جائیں ۔ اس خط کو جاری کرتے ہوئے مالیا نے لکھا ہے کہ وہ بینکوں کا قرض ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن ا ن کو بینک ڈیفالٹ کا پوسٹر بوائے بنا کر عوامی غصے کا شکار بنا دیا گیا ۔

وجے مالیا نے برطانیہ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ‘ میں نے 15 اپریل 2016 کو پی ایم مودی اور وزیر خزانہ جیٹلی کو ایک خط لکھا تھا۔ اس خط کو پبلک کر رہا ہوں تاکہ چیزیں صحیح تناظر میں آ سکیں۔ مالیا نے بتایا کہ دونوں میں سے کسی کا بھی جواب نہیں آیا۔ غور طلب ہے کہ وجے مالیا پر بینکوں کے ساتھ فراڈ کرنے کا الزام ہے۔ وہ سال 2016 سے برطانیہ میں چھپے ہوئےہیں۔ اور پوری کوشش میں ہیں کہ ان کی تحویل ہندوستان کو نہ دی جائے۔وہ ہندوستان سے اس وقت فرار ہو گئے تھے جب بینکوں کے ایک گروپ نے ان کے خلاف 9 ہزار کروڑ روپے کو واپس لینے کی کوشش شروع کی تھی۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق ، گزشتہ سال ہی ان کو یو کے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

این بی ٹی کے مطابق مالیا نے کہا، سیاسی لیڈر اور میڈیا مجھ پر ایسے الزام لگاتے رہے ہیں جیسے کہ میں کنگ فیشر ایئر لائنس کو دیا 9  ہزار کروڑ روپے کا قرض لے کر بھاگ گیا۔ قرض دینے والے کچھ بینکوں نے مجھے ول فل ڈیفالٹر (جان بوجھ کر قرض نہیں چکانے والا )بھی اعلان کر دیاہے ۔ ‘ انھوں نے مزید کہا کہ سی بی آئی اور ای ڈی نے حکومت اور بینکوں کے اشارے پر ان کے خلاف غیر تصدیق شدہ اور پوری طرح سے جھوٹے چارج شیٹ دائر کیے ہیں۔