خبریں

راجستھان اسمبلی انتخابات: ٹونک سے سچن پائلٹ نے جیت درج کی

راجستھان کی ٹونک  سیٹ سے سچن پائلٹ نے بی جے پی کے یونس خان کو 50 ہزارووٹوں سے ہرا دیا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی: راجستھان کی ٹونک  سیٹ سے سچن پائلٹ نے بی جے پی کے یونس خان کو 50 ہزارووٹوں سے ہرا دیا ہے۔الیکشن کمیشن  کے مطابق؛ سچن پائلٹ کو کل 107753ووٹ ملے جبکہ یونس خان  نے  54183ووٹ حاصل کیے۔واضح ہو کہ راجستھان کی جھالرا پاٹن سیٹ سے وسندھرا راجے نے کانگریس کے مانویندر سنگھ کو ہرا دیا ہے۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ کے مطابق؛ وسندھرا راجے کو کل 80509 ووٹ ملے جبکہ مانویندر سنگھ نے  51116 ووٹ حاصل کیے۔ مانویندر سنگھ حال ہی میں بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔

راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے لیے 199 سیٹوں پر ہوئے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی ہو رہی ہے۔ شروعاتی رجحانوں میں کانگریس 103 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے ۔وہیں بی جے پی 71 سیٹوں کے ساتھ پکڑ بنائے ہوئے ہے۔

غور طلب ہے کہ راجستھان سے بی جے پی کے  پنڈواڑا آبو سیٹ سے سمارام گراسیا نے جیت درج کی ہے۔گراسیا نے کانگریس کے لالا رام گراسیا کو ہرایا۔ گراسیا کو 69360 ووٹ ملے جبکہ کانگریس کے لالا رام گراسیا کو 42386 ووٹ ملے ۔