خبریں

اترپردیش: بی ایس پی رہنما حاجی احسان اور بھانجے شاداب کا گولی مار کر قتل

قاتلوں کو ڈھونڈنے کے لیے ٹیمیں بنادی گئیں ہیں۔

فوٹو: اے این آئی

فوٹو: اے این آئی

نئی دہلی: تھانہ نجیب آباد حلقے میں موٹر سائیکل سوار تین بدمعاشوں نے منگل کو پراپرٹی ڈیلر اور بی ایس پی ودھان سبھا انچارج حاجی احسان اور  ان کے بھانجے کو د دہاڑے گولی مارکر قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، حاجی احسان (55) اپنے بھانجے شاداب کے ساتھ تھانہ نجیب آباد میں گرودوارے کے نزدیک ایک کیمپس میں اپنے پراپرٹی کاروبار کے دفتر میں بیٹھے ہوئے تھے کہ تقریباً ڈھائی بجے کالے رنگ کی بائیک پر وہاں تین لڑکے آئے ۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک شخص باہر ہی رک گیا اور دو لڑکے ہاتھ میں مٹھائی کا ڈبہ لے کر دفتر کے اندر داخل ہوئے ۔ انہوں نے حاجی احسان سے نام پوچھ کر ڈبے سے پستول نکالا اور ان پر گولیاں چلادیں ۔ ان کے بھانجے شاداب نے بدمعاشوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے اس پر بھی گولیاں چلادیں ۔ اس حملے میں حاجی  احسان اور ان کے بھانجے شاداب کی موت ہوگئی ۔پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزم فرار ہوگئے ہیں ۔ سرکل افسر مہیش کمار نے جانکاری دی کہ ابھی تک اس میں دشمنی کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ قاتلوں کو ڈھونڈنے کے لیے ٹیمیں بنادی گئیں ہیں۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ ساتھ)