سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گگوئی نے اگلے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس ایس اے بوبڈے کے نام کی سفارش کرتے ہوئے وزارت قانون کو خط لکھا ہے۔
نئی دہلی : چیف جسٹس رنجن گگوئی نے جمعہ کو مرکزی حکومت کو ایک خط لکھ کر سپریم کورٹ میں اپنے بعدچیف جسٹس کے طور پر جسٹس ایس اے بونڈے کے نام کی سفارش کی ہے۔جسٹس گگوئی نے وزارت قانون کو خط لکھ کر جسٹس بوبڈے کو اگلا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی ہے۔ جسٹس گگوئی نےتین اکتوبر 2018 کو ملک کے 46 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا تھا ۔ وہ اس سال 17 نومبر کو سبکدوش ہوں گے۔
گگوئی ایودھیا معاملے اور این آر سی سمیت کئی اہم معاملوں میں سپریم کورٹ کی قیادت کر چکے ہیں ۔
Chief Justice of India (CJI) Ranjan Gogoi(file pic) recommended by writing a letter of appointment for second senior most judge Justice S A Bobde as the next Chief Justice of India. As per tradition, the sitting CJI has to write and recommend his immediate successor pic.twitter.com/5aTZYIdl0Z
— ANI (@ANI) October 18, 2019
چیف جسٹس گگوئی نے روایت کے مطابق اپنے بعد اگلے چیف جسٹس کے نام کی سفارش کی ہے۔ اگر اس پر اتفاق ہوجاتا ہے تو جسٹس بوبڈے 18 نومبر کو بطور چیف جسٹس حلف لے سکتے ہیں ۔ 47 ویں چیف جسٹس کی مدت کار 23 اپریل 2021 تک ہوگی۔ایس اے بوبڈے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ہیں اور وہ کئی اہم بنچ کا حصہ رہ چکے ہیں ۔ وہ مہاراشٹر نیشنل لاء یونیورسٹی ممبئی اور مہاراشٹر نیشنل لاء یونیورسٹی ناگپور کے چانسلر بھی ہیں ۔
بوبڈے نے ناگپور یونیورسٹی سے بی اے اور ایل ایل بی کی ڈگری لی ہے ۔ اپر جج کے طو رپر 29 مارچ 2000 کو بامبے ہائی کورٹ کی بنچ کا حصہ بنے ۔انہوں نے 16 اکتوبر 2012 کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا تھا ۔ وہ 12 اپریل 2013 کو سپریم کورٹ کے جسٹس بنائے گئے تھے ۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں