خبریں

ملک کے 14 لاکھ گھر ہیں بجلی سے محروم

مرکزی وزیر آر کے سنگھ نے لوک سبھا میں بتایا کہ 31 اکتوبر 2019 تک ملک کے 13.9 لاکھ گھر ایسے ہیں، جہاں بجلی نہیں پہنچی ہے۔ بجلی سے محروم سب سے زیادہ گھر اتر پردیش میں ہیں۔

فوٹو: رائٹرس

فوٹو: رائٹرس

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے بتایا کہ ابھی تک ملک میں 1390375 گھروں میں بجلی نہیں ہیں اور اتر پردیش میں ایسےگھروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔لوک سبھا میں رویندر کشواہا اور وشنودیال رام کے سوال کے تحریری جواب میں مرکزی  وزیر آر کےسنگھ نے یہ جانکاری دی۔

ایوان زیریں میں پیش اعداد و شمار کے مطابق، 31 اکتوبر 2019 تک بجلی پہنچانے کے لئے بچے ہوئے گھروں کی تعداد 1390375ہے۔ ان میں بجلی سے محروم سب سے زیادہ گھروں کی تعداد اتر پردیش میں ہے۔سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ سات ریاستوں نے 19.09 لاکھ ایسے گھروں کی اطلاع دی، جو پہلے بجلی کنیکشن نہیں لینا چاہتے تھے لیکن اب کنیکشن لینے کے خواہش مند ہیں اور متعلقہ ریاستوں کے ذریعے ان تک بجلی پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاستوں کے ذریعے دی گئی اطلاع کے مطابق، ملک کے سبھی عارضی  رہائش مردم شماری  گاؤں کا 28 اپریل 2018 کی صورتحال کےمطابق بجلی پہنچانے کا کام ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا،31 مارچ 2019 تک کی صورتحال کے مطابق، چھتیس گڑھ کے بائیں بازووں کی انتہا پسندی سےمتاثر بستر علاقے کےکچھ گھروں کے علاوہ تمام ریاستوں نے سوبھاگیہ پورٹل پر تمام خواہش مند گھروں میں بجلی پہنچانے کے کام کی اطلاع دی ہے۔

سنگھ نے کہا، سات ریاستوں نے 1909679 ایسے گھروں کی اطلاع دی جو پہلے بجلی نہیں لینا چاہتے تھے، لیکن اب بجلی لینے کے خواہش مند ہیں اور متعلقہ ریاستوں کے ذریعے بجلی پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔لوک سبھا میں پیش صوبہ وار اعداد و شمار کے مطابق، آسام میں پہلے دو لاکھ گھروں میں بجلی نہیں تھی ، جس میں اپریل سے اکتوبر 2019 کے درمیان 65979 گھروں میں بجلی پہنچانے کا کام کیا گیا اور 31 اکتوبر تک 1.34 لاکھ گھروں میں بجلی نہیں ہے۔

چھتیس گڑھ میں پہلے 40394 گھروں میں بجلی نہیں تھی جس میں اپریل سے اکتوبر 2019 کے درمیان 1888 گھروں میں بجلی پہنچانے کا کام کیا گیا اور 31 اکتوبر تک 38506 گھر ایسے ہیں جہاں بجلی نہیں ہے۔جھارکھنڈ میں پہلے دو لاکھ گھروں میں بجلی نہیں تھی ، جس میں سے اپریل سے اکتوبر 2019 کے درمیان 54234گھروں میں بجلی پہنچانے کا کام کیا گیا۔ 31 اکتوبر تک 1.45 لاکھ گھر بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔

کرناٹک میں پہلے 39738 گھروں میں بجلی نہیں تھی ، جس میں سے اپریل سے اکتوبر 2019 کے درمیان 20538گھروں میں بجلی پہنچانے کاکام کیا گیا اور 31 اکتوبر تک 19200 گھروں میں بجلی نہیں ہے۔منی پور میں پہلے 1141 گھروں میں بجلی نہیں تھی ۔ ریاست میں اپریل سے اکتوبر 2019 کے درمیان 1980گھروں میں بجلی پہنچانے کا کام کیا گیا۔ یہاں 31 اکتوبر کی صورتحال کے مطابق، بجلی سے محروم کوئی گھر نہیں ہے۔

راجستھان میں پہلے 228403 گھروں میں بجلی نہیں تھی ، جس میں اپریل سے اکتوبر 2019 کے درمیان212786 گھروں میں بجلی پہنچانے کا کام کیا گیا۔ 31 اکتوبر تک 15617 گھروں میں بجلی نہیں تھی۔اتر پردیش میں پہلے 12 لاکھ گھروں میں بجلی نہیں تھی ، جس میں سے اپریل سے اکتوبر 2019 کے درمیان162738 گھروں میں بجلی پہنچانے کا کام کیا گیا اور 31 اکتوبر تک 1037265 گھروں میں بجلی کا کنیکشن نہیں تھا۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)