خبریں

دہلی اسمبلی الیکشن: 44 موجودہ ایم ایل اے نے دوبارہ الیکشن جیتا

دہلی اسمبلی انتخابات کے منگل کو آئے نتائج کے مطابق بی جے کے دو موجودہ ایم ایل اے  سمیت کل44 موجودہ  ایم ایل اے اپنی سیٹیں بچانے میں کامیاب رہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات کے منگل کو آئےنتائج  کے مطابق، بی جے پی کے دو موجودہ ایم ایل اے سمیت کل 44 موجودہ ایم ایل اے اپنی سیٹیں بچانے میں کامیاب رہے۔بی جے پی کے وجندر گپتا (روہنی) اور او پی شرما (وشواس نگر) اپنی اپنی سیٹیں برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ دونوں کو بالترتیب: 12000 اور 16000 سے زیادہ ووٹ سے جیت ملی۔

گاندھی نگر سے سابق ایم ایل اے انل کمار واجپئی نے بھی اپنی سیٹ برقرار رکھی لیکن اس بار وہ عام آدمی پارٹی (عآپ) کے بجائے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے تھے۔عآپ کے اہم چہرے اروند کیجریوال، منیش سسودیا، ستیندر جین، گوپال رائے، عمران حسین، کیلاش گہلوت اور راجندر پال گوتم نے بھی بالترتیب: نئی دہلی، پت پڑگنج، شکور بستی، بابرپور، بلی ماران، نجف گڑھ اور سیماپوری سیٹیں برقرار رکھیں۔

آدرش نگر سیٹ سے عآپ امیدوار پون شرما بھی بی جے پی کے راج کمار بھاٹیا کو تقریباً 1500 ووٹ سے شکست دےکر یہ سیٹ بچانے میں کامیاب ہوئے۔امبیڈکر نگر  سیٹ  عآپ  امیدوار  اجئے دت نے تقریباً 28000 ووٹ کے فرق سے اپنے نزدیکی  امیدوار  کو ہراکر برقرار رکھی ہے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)