الیکشن نامہ

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے کیا ہے سماجوادی پارٹی اور کانگریس کی حکمت عملی؟

ویڈیو: اتر پردیش میں2022 میں ہونے والےانتخابات سے پہلےاپوزیشن پارٹی کانگریس اور سماجوادی پارٹی متحرک ہو گئی  ہیں۔ کانگریس صوبے میں نظم ونسق کو مدعا بناکر انتخابی میدان میں جانے کی تیاری کر رہی ہے۔ وہیں جب وزیر اعظم  نریندر مودی وارانسی میں یوگی سرکار کی تعریف  کر رہے تھے، اس وقت  سماجوادی  کارکن  بڑھتی مہنگائی کے خلاف پورے صوبے میں احتجاج  کر رہے تھے۔ دونو پارٹیاں انتخاب کے مرکز میں عام لوگوں  سے جڑے مدعوں کو لانے کی کوشش کر رہی ہیں۔