The Wire
  • ہمارے بارے میں
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • حقوق انسانی
  • ادبستان
  • گراؤنڈ رپورٹ
  • ویڈیو
  • Support The Wire

تازہ ترین

  • دھماکے کی دھمکی: 15مہینوں میں 1,600 سے زیادہ فرضی دھمکیاں، دہشت گردی اور بدامنی کا ایک وسیع پیٹرن
  • ٹرمپ نے ایران کے امن منصوبے کو ’مؤثر‘ بتایا، دو ہفتے کے لیے ہرمز کھلا؛ نیتن یاہو بولے – لبنان شامل نہیں
  • ہندوستان میں اسمبلی انتخابات: وفاقی ڈھانچے اور ملک کے کثیر جہتی کردار کا امتحان
  • دی وائس آف ہند رجب: فلمسازوں اور کارکنوں کے ساتھ اسرائیلی اور ہندوستانی شہریوں نے ’غیر قانونی‘ پابندی کی مذمت کی
  • سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف مواخذے کی تحریک بغیر وجہ بتائے مسترد، 193 اراکین پارلیامنٹ نے کیے تھے دستخط

ٹاپ اسٹوریز

  • ہندوستان میں اسمبلی انتخابات: وفاقی ڈھانچے اور ملک کے کثیر جہتی کردار کا امتحان
    ہندوستان میں اسمبلی انتخابات: وفاقی ڈھانچے اور ملک کے کثیر جہتی کردار کا امتحان
  • سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف مواخذے کی تحریک بغیر وجہ بتائے مسترد، 193 اراکین پارلیامنٹ  نے کیے تھے دستخط
    سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف مواخذے کی تحریک بغیر وجہ بتائے مسترد، 193 اراکین پارلیامنٹ نے کیے تھے دستخط
  • انل امبانی ہتک عزت کیس میں ری-پبلک ٹی وی کو ہائی کورٹ کی سرزنش، کہا - حد پار مت کیجیے
    انل امبانی ہتک عزت کیس میں ری-پبلک ٹی وی کو ہائی کورٹ کی سرزنش، کہا - حد پار مت کیجیے
  • گجرات ایس آئی آر: مسلمانوں کا الزام - فارم 7 میں مردہ قرار دے کر ہمارا نام ہٹوا رہے ہیں بی جے پی کارپوریٹر
    گجرات ایس آئی آر: مسلمانوں کا الزام - فارم 7 میں مردہ قرار دے کر ہمارا نام ہٹوا رہے ہیں بی جے پی کارپوریٹر
  • گنگا میں افطار کیس: اب سیشن کورٹ کا مسلم نوجوانوں کو ضمانت دینے سے انکار
    گنگا میں افطار کیس: اب سیشن کورٹ کا مسلم نوجوانوں کو ضمانت دینے سے انکار
خبریں

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دفتر کا ٹوئٹر ہینڈل ہیک

دی وائر اسٹاف 09/04/2022

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

بتایا جا رہا ہے کہ ہیکرز نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دفتر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں لگی پروفائل فوٹو کو کارٹون سے بدل دیا تھا۔ اس سے قبل فروری کے مہینے میں بی جے پی صدر جے پی نڈا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا گیا تھا اور گزشتہ سال دسمبر میں وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہیک کر کےاس سے بٹ کوائن سے متعلق ٹوئٹ کیا گیا تھا۔

اتر پردیش حکومت کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ، جسے ہیک کر لیا گیا تھا۔ (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر)

اتر پردیش حکومت کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ، جسے ہیک کر لیا گیا تھا۔ (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر)

نئی دہلی: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ کے دفتر کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب کو ہیک کر لیا گیا۔ اس پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے اتر پردیش حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس میں ملوث لوگوں کے خلاف ‘سخت کارروائی’ کی جائے گی۔

ریاستی حکومت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے دفتر کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل دیر رات تقریباً 29 منٹ کے لیے ہیک ہوا تھا۔

ان کے مطابق، ہیکرز نے اکاؤنٹ سے تقریباً 400 سے 500 ٹوئٹ کیے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ غیر معمولی سرگرمیوں کی وجہ سے اکاؤنٹ کو سسپنڈ کردیا گیا تھا اور اسے بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

#UPDATE | Uttar Pradesh Chief Minister Office's Twitter account restored after it was briefly hacked. pic.twitter.com/xmnLgOXRvF

— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) April 9, 2022

اہلکار کے مطابق چیف منسٹر آفس  کا ٹوئٹر ہینڈل جلد ہی بحال کر دیا جائے گا۔ اس اکاؤنٹ کو 40 لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔

ہیک کیے گئے ٹوئٹر ہینڈل کے اسکرین شاٹس کئی ویب سائٹس نے فلیش کیے تھے۔ ان سے پتہ چلتا ہے کہ ہیکرز نے اکاؤنٹ میں پروفائل تصویر کو کارٹون سے بدل دیا تھا۔

اتر پردیش حکومت کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے کیے گئے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے، مطلع کیا جاتا ہے کہ مسٹر چیف منسٹر آفس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو 09 اپریل، 12:30 سماج دشمن عناصر کی طرف سے ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی، ان کی جانب سے کچھ ٹوئٹ پوسٹ کیے گئے تھے، جس کو فوری طور پر ری کور کر لیا گیا۔

साइबर एक्सपर्ट्स द्वारा प्रकरण की जांच के बाद जिम्मेदारों के विरुद्ध कठोरतम कार्रवाई की जाएगी।

— Government of UP (@UPGovt) April 9, 2022

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ سائبر ماہرین سے کیس کی تحقیقات کے بعد ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس سے پہلے فروری میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور ان کی جانب سے یوکرین کے بحران اور کرپٹو کرنسی کے معاملے پر کئی ٹوئٹ کیے گئے تھے۔

کسی لیڈر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا گیا تھا اور اس سے بٹ کوائن کے بارے میں ٹوئٹ کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم مودی کے پرسنل ٹوئٹر ہینڈل کو کچھ وقت تک کے لیے ہیک کیے جانے کے بعد ایک ٹوئٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ ہندوستان نے باضابطہ طور پر 500 بٹ کوائن خریدے ہیں اور انہیں وہ اپنے شہریوں میں تقسیم کر رہا ہے۔ایک لنک بھی شیئر کیا گیا تھا۔

ستمبر 2020 میں بھی ان کی ذاتی ویب سائٹ کا ہینڈل ہیک کر لیا گیا تھا۔ اس کے بعد وزیر اعظم کی ذاتی ویب سائٹ اور ایپ سے وابستہ ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ٹوئٹ بھیج کرکرپٹو کرنسی کے ذریعے وزیر اعظم کے کووڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کی اپیل کی تھی۔

ان کے علاوہ کچھ سرکاری محکموں کے ٹوئر ہینڈل کے ہیک ہونے کی بھی خبریں حال میں سامنے آئی تھی۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)

تازہ ترین

  • دھماکے کی دھمکی: 15مہینوں میں 1,600 سے زیادہ فرضی دھمکیاں، دہشت گردی اور بدامنی کا ایک وسیع پیٹرن
  • ٹرمپ نے ایران کے امن منصوبے کو ’مؤثر‘ بتایا، دو ہفتے کے لیے ہرمز کھلا؛ نیتن یاہو بولے – لبنان شامل نہیں
  • ہندوستان میں اسمبلی انتخابات: وفاقی ڈھانچے اور ملک کے کثیر جہتی کردار کا امتحان

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

Related

Categories: خبریں

Tagged as: Chief Minister Office, hacked, The Wire, Twitter account, Uttar Pradesh

Post navigation

غیر ہندی صوبوں کے شہریوں کو آپس میں ہندی میں بات چیت کرنی چاہیے: امت شاہ
حکومتوں کی جانب سے ججوں کی امیج کو خراب کرنے کا چلن شرمناک: چیف جسٹس این وی رمنا

Support Free & Independent Journalism

Contribute Now
  • Top categories: خبریں/فکر و نظر/ویڈیو/ادبستان/عالمی خبریں/گراؤنڈ رپورٹ/الیکشن نامہ/حقوق انسانی/خاص خبر
  • Top tags: The Wire/ News/ اردو خبر/ Urdu News/ دی وائر اردو/ The Wire Urdu/ BJP/ دی وائر/ Narendra Modi