لنچنگ

اتر پردیش کے جون پور کے ایک دلت میاں بیوی سنجے اور ہیراوتی کا کہنا ہے کہ وہ گڑگاؤں میں اپنی زندگی کے لیےفکرمند ہیں۔ (فوٹو: انومیہایادو/دی وائر)

گڑگاؤں لنچنگ: عینی شاہد نے کہا-انہوں نے کرنٹ لگا کر میرے سالے کو مار ڈالا

گزشتہ دو اگست کوگڑگاؤں کے کچھ مقامی لوگوں نے اتر پردیش سے آئے دو مہاجر مزدوروں کو اغوا کرکے ان پر ایک لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام لگاتے ہوئے بے رحمی سے پیٹا تھا۔اس کی وجہ سے 21 سالہ انج گوتم کی موت ہو گئی اور ان کے بہنوئی سنجے بری طرح زخمی ہو گئے۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

اتر پردیش: میرٹھ میں سبھارتی یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ کا پیٹ پیٹ‌کر قتل

پولیس نے بتایا کہ 45 سالہ سنجے گوتم سبھارتی یونیورسٹی میں سائنس ڈپارٹمنٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ تھے۔یونیورسٹی سے گھر لوٹنے کے دوران تین بائیک سے آئے 9 بدمعاشوں نے ان کو گھیر لیا اور پھر مبینہ طور پر پیٹ پیٹ‌کر ان کا قتل کر دیا۔

Illustration: Pariplab Chakraborty

افسانہ: ’ لنچنگ‘

بوڑھی عورت کو جب یہ بتایا گیا کہ اس کے پوتے سلیم کی’لنچنگ‘ ہو گئی ہے تو اس کی سمجھ میں کچھ نہ آیا۔ اسے اندازہ تھا کہ انگریزی کے لفظ اچھے ہوتے ہیں اور اس کے پوتے کے بارے میں بھی یہ کوئی اچھی خبر ہے۔

Mathura

مبینہ طور پر ’رام رام‘ کا جواب نہ دینے پر غیر ملکی شہری کو چاقو مارا، حملہ آور گرفتار

اتر پردیش کے متھرا کا معاملہ۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے غیر ملکی عقیدت مند کو رام رام کہا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ الزام ہے کہ دوبار رام رام کرنے پر غیرملکی شہری نے اس کو تھپڑ مار دیا، جس کے بعد ملزم نے ان پر چاقو سے وار کردیا۔

Begusarai

بہار: پہلے نام پوچھا اور پھر گولی ماردی ، بولا- تمہیں تو پاکستا ن میں رہنا چاہیے

دریں اثنا بیگوسرائے میں ہی ایک دوسرے معاملے میں ایک نوجوان جوڑے کو کچھ لڑکوں نے لاٹھی ڈنڈے سے پیٹا اور ان کو بھدی گالیاں دیں ۔خبر کے مطابق اس معاملے میں لڑکی کے ساتھ ریپ کی بھی کوشش کی گئی ۔

Tehri

اتراکھنڈ: اشرافیہ  کے سامنے کھانا کھانے پر دلت کا قتل

اس معاملے میں اپنی جان گنوانے والےنو جوان کی بہن نے بتایا کہ ہم جس شادی میں گئے تھے، وہاں میرے بھائی نے اس کاؤنٹر سے کھانا لیا، جہاں اشرافیہ کھانا کھا رہے تھے۔ وہ ان کے سامنے ہی کرسی پر بیٹھ‌کر کھانا کھانے لگا، جس پر ان لوگوں نے کہا کہ یہ نیچ ذات کا ہمارے ساتھ کھانا نہیں کھا سکتا۔ کھائے‌گا تو مرے‌گا۔

RahulGandhi_Modi

عدم اعتماد تجویز : راہل گاندھی نے کہا ،وزیر اعظم مجھ سے آنکھ نہیں ملا سکتے

مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن کے پہلے عدم اعتماد تجویز پر لوک سبھا میں بحث جاری ہے۔ بحث کی شروعات ٹی ڈی پی کے جے دیو گلا نے کی۔ بی جے ڈی کے ممبر عدم اعتماد تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ عدم اعتماد تجویز پر ووٹنگ کے دوران شیو سینا غیر حاضر رہی۔

فوٹو: پی ٹی آئی

سعودی عرب میں سینما کی واپسی کا خیر مقدم کرنے کی وجہ سے ٹرول کی گئیں محبوبہ مفتی

 سعودی حکومت کے مطابق ملک میں پہلا سینما گھر اگلے برس مارچ میں کھول دیا جائے گا اور سال 2030 تک ملک بھر میں 300 سے زائد سینما گھر ہوں گے۔ سری نگر:جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سعودی عرب میں سینما گھر کھولنے کے فیصلے […]