Anti CAA Protest

IMG-20240218-WA0002

’حکومت کو خدشہ تھا کہ کہیں عمر خالد مسلمانوں کی آواز نہ بن جائیں، اس لیے انہیں نشانہ بنایا‘

ویڈیو: اسٹوڈنٹ لیڈرعمر خالد نے دہلی فسادات سے متعلق سازش کیس میں 14 فروری کو سپریم کورٹ سے اپنی ضمانت کی عرضی واپس لے لی۔ وہ ستمبر 2020 میں گرفتاری کے بعد سے جیل میں ہیں۔اس موضوع پرآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ایس کیو آر الیاس سےدی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

دھیرج مشرا اور سیمی پاشا۔ (تصویر: دی وائر/ٹوئٹر)

 دی وائر کی رپورٹ کے لیے دھیرج مشرا اور سیمی پاشا رام ناتھ گوئنکا جرنلزم ایوارڈ سے سرفراز

سال 2019 کے لیےگورننس اور پالیٹکس کےزمرے میں’ڈیجیٹل میڈیا’ اور ‘براڈکاسٹ میڈیا’ گروپ میں دی وائر ہندی کے رپورٹر دھیرج مشرا اور فری لانس صحافی سیمی پاشا کورام ناتھ گوئنکا جرنلزم ایوارڈ دیا گیا ہے۔ چار سال کے سفر میں دی وائر ہندی کے رپورٹر کو ملا یہ دوسرا رام ناتھ گوئنکا ایوارڈ ہے۔

فوٹو: رائٹرس

عدالت نے جامعہ شوٹر کو ضمانت دینے سے کیا انکار، کہا-ایسے لوگ مہاماری سے زیادہ خطرناک

جنوری2020میں سی اے اے کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پاس احتجاج کر رہے لوگوں پر ایک نابالغ نوجوان نے گولی چلائی تھی،جس میں جامعہ کا طالبعلم زخمی ہو گیا تھا۔ اب اس نوجوان پر ہریانہ کے پٹودی میں ہوئی ایک مہاپنچایت میں فرقہ وارانہ تقریر کرنے کاالزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔مقامی عدالت نے نوجوان کو ضمانت دینے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ ہیٹ اسپیچ فیشن بن گیا ہے۔

فوٹو: رائٹرس

ہریانہ: جامعہ میں گولی چلانے والا نوجوان فرقہ وارانہ تقریر کرنے کے الزام میں گرفتار

جنوری2020 میں سی اے اے کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پاس احتجاج کر رہے لوگوں پر ایک نابالغ نوجوان نے گولی چلائی تھی،جس میں جامعہ کا طالبعلم زخمی ہو گیا تھا۔ اب اس نوجوان پر ہریانہ کے پٹودی میں ہوئی ایک مہاپنچایت میں فرقہ وارانہ تقریر کرنے کاالزام لگا ہے۔

سینئر ایڈوکیٹ محمود پراچہ(فوٹوبہ شکریہ : ٹوئٹر)

دہلی: وکیل محمود پراچہ کے دفتر میں چھاپے ماری کے بعد کورٹ نے سرچ وارنٹ پر روک لگائی

محمود پراچہ دہلی فسادات سے متعلق کئی معاملوں میں وکیل ہیں۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل ٹیم نےاس سے پہلے بھی دسمبر 2020 میں بھی پراچہ کے دفتر پر چھاپےماری کی تھی۔ اس دوران سرچ ٹیم نے ان کے کمپیوٹر اورمختلف دستاویزوں کو ضبط کرنے پر زور دیا، جن میں کیس کی تفصیلی جانکاری تھی۔

(السٹریشن: پری پلب چکرورتی/د ی وائر)

آسام: ڈیڑھ سال تک ڈٹینشن سینٹر میں رکھے جانے کے بعد محمد نور حسین اور ان کی فیملی کو ہندوستانی قرار دیا گیا

گوہاٹی میں ایک رکشہ ڈرائیور کو ان کی اہلیہ اور بچوں سمیت جون 2019 میں غیر قانونی شہری بتاتے ہوئے ڈٹینشن سینٹر میں بھیج دیا گیا تھا۔ انسانی حقوق کےایک وکیل کی عرضی پر ہائی کورٹ نے اس آرڈر کو خارج کرتے ہوئے معاملے کی پھرشنوائی کرنے کو کہا، جس کے بعد دونوں کوہندوستانی قراردیا گیا ہے۔

سینئر ایڈوکیٹ محمود پراچہ(فوٹوبہ شکریہ : ٹوئٹر)

دہلی فسادات: ملزمین کی پیروی کر رہے وکیل کے آفس پر چھاپے ماری، کمپیوٹر اور دستاویز ضبط

سینئرایڈوکیٹ محمود پراچہ دہلی فسادات کے ملزمین کی عدالت میں پیروی کر رہے ہیں۔پراچہ کے اسسٹنٹ وکیلوں کا الزام ہے کہ پولیس کی یہ چھاپےماری تمام ریکارڈ اور دستاویز کو ضائع کرنے کی کوشش تھی۔

(علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

مدراس ہائی کورٹ نے سی اے اے مظاہرین کے خلاف کیس خارج کیا، کہا-احتجاج پرامن تھا

مدراس ہائی کورٹ کی بنچ سی اے اے اور این آرسی کو لےکرمظاہرہ کرنے والےدوافراد کی عرضیوں پرشنوائی کر رہی تھی، جنہوں نے اسے لےکر اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو خارج کرنے کی مانگ کی تھی۔

(فوٹو : رائٹرس)

ہندوستان سی اے اے رد کرے، یہ اس کے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے: ہیومن رائٹس واچ

ہیومن رائٹس واچ کے جنوب ایشیائی خطے کی ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نے کو رونا وائرس کے خلاف متحد ہوکر لڑنے کی اپیل کی ہے، لیکن ان کے ذریعے مسلم مخالف تشدد اور امتیازی سلوک کے خلاف لڑائی میں اتحاد کی اپیل کی جانی ابھی باقی ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

سی اے اے کی مخالفت کرنے والے کورونا وائرس کی طرح خطرناک: یوگی آدتیہ ناتھ

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف پوری دنیا مل‌کر لڑ رہی ہے۔ سماج کو بھی سی اے اے کی مخالفت کر رہے لوگوں کو پہچاننا ہوگا اور ان کی حقیقت کو سب کے سامنے رکھنا ہوگا۔

اسد الدین اویسی، فوٹو : پی ٹی آئی

ڈاکٹر کفیل معاملے پر اویسی نے کہا-ایک ڈاکٹر نہیں، ’ٹھوک دیں گے‘ جیسا بیان دینے والے ہیں نیشنل سکیورٹی کے لیے خطرہ

اتر پردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت قانون (سی اےاے) کےخلاف بیان دینے کے الزام میں متھرا جیل میں بند ڈاکٹر کفیل خان پر این ایس اے لگایا گیا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

ممکن ہے بی جے پی رہنماؤں کے ’گولی مارو‘ جیسے نفرت بھرے بیانات سے ہار ہوئی ہو: امت شاہ

ایک پروگرام میں دہلی اسمبلی الیکشن سے جڑے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی صرف جیت یا ہار کے لیے الیکشن نہیں لڑتی ہے بلکہ انتخابات کے ذریعے سے اپنے نظریہ کی تشہیر میں بھروسہ کرتی ہے۔

Photo: PTI

شہریت قانون: اویسی نے کہا-8 فروری کے بعد حکومت شاہین باغ کو جلیاں والا باغ بھی بنا سکتی ہے

این پی آر اور این آرسی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے اویسی نے کہا، میں اس طرح سے اس لیے سوچتا ہوں کہ کیونکہ میں تاریخ کا طالبعلم رہا ہوں۔ ہٹلر نے اپنے راج میں دو بارمردم شماری کروائی اور اس کے بعد یہودیوں کو گیس چیمبر میں ڈال دیا۔ میں نہیں چاہتا کہ ہمارے ملک میں بھی ویسا ہی ہو۔

فوٹو: پی ٹی آئی

دہلی پولیس نے کہا-شاہین باغ میں گولی چلانے والا عآپ کا ممبر، فیملی نے کی تردید

دہلی کےڈپٹی کمشنر آف پولیس راجیش دیو نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے گولی چلانے والے اور ان کے والد کے عآپ میں شامل ہونے کے وہاٹس ایپ ڈیٹا اور تصویریں جمع کی ہیں۔ حالانکہ فیملی نے کہا کہ ان کے گھر کے کسی بھی ممبر کا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

0102 Media Bol Master.00_24_53_02.Still002

میڈیا بول: جامعہ ملیہ میں فائرنگ اور ارنب کے لیے اتری سرکار

ویڈیو: دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پاس فائرنگ اور اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا اور ٹی وی جرنلسٹ ارنب گوسوامی کے بیچ ہوئے تنازعہ پر سی ایس ڈی ایس کے مدیر ابھئے کمار دوبے اور سینئر صحافی شیبااسلم فہمی کے ساتھ سینئر صحافی ارملیش کی بات چیت۔

Asaduddin-Owaisi_1

جامعہ فائرنگ: اسد الدین اویسی نے کہا-بچوں پر ظلم کر رہی ہے یہ حکومت، ان کو گولیاں مار رہی ہے

اسدالدین اویسی نے کہا کہ میں حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ، ہم جامعہ کے بچوں کے ساتھ ہیں۔ یہ حکومت بچوں پر ظلم کر رہی ہے۔ ایک بچے کی آنکھ چلی گئی، بیٹیوں کو مارا گیا ۔ شرم نہیں ہے ان کو بچوں کو مار رہے ہیں۔ گولیاں مار رہے ہیں۔

مظاہرین پر گولی چلانے والا نوجوان اور انوراگ ٹھاکر(فوٹو :رائٹرس / پی ٹی آئی)

جامعہ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے گولی باری کے لئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کو ذمہ دارٹھہرایا

حال ہی میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پاس مظاہرہ کر رہے ایک گروہ پر ایک نوجوان نے گولی چلا دی تھی۔ اس واقعہ سے کچھ دن پہلےمرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ایک ریلی کے دوران ‘ ملک کے غداروں کو…’ کا نعرہ لگوایا تھا۔