complaint

گزشتہ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان کے ساتھ میچ سے قبل پاکستانی ٹیم۔ (تصویر بہ شکریہ: Facebook/@PakistanCricketBoard)

کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے آئی سی سی سے ہندوستان کے ساتھ میچ میں ہوئی مبینہ بدسلوکی کی شکایت کی

خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ شکایت اس مبینہ واقعے کے حوالے سے کی گئی ہے جب کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران 14 اکتوبر کوہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہوئےمیچ میں پاکستانی بلے باز محمد رضوان آؤٹ ہو کر ڈریسنگ روم کی طرف جا رہے تھے تو ہندوستانی شائقین نے انہیں دیکھ کر نعرے بازی کی تھی۔

(تصویر: دی وائر)

ہیٹ اسپیچ معاملہ: سپریم کورٹ نے کہا – جب یہ سب ہو رہا ہے تو پھر ہمارے پاس حکومت ہے ہی کیوں

سپریم کورٹ میں اپنی درخواست میں کیرالہ کے ایک صحافی نے مہاراشٹر پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی مانگ کی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ عدالت کی ہدایت کے باوجود کچھ ہندوتوا تنظیموں کی جانب سے منعقدریلیوں میں اشتعال انگیز اور نفرت انگیز تقاریر کو روکنے کے لیے پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

(تصویر: دی وائر)

شکایت کا انتظار کیے بغیر ہیٹ اسپیچ کے خلاف از خود نوٹس لے کر مقدمہ درج کریں: سپریم کورٹ

ہیٹ اسپیچ کو انتہائی سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے دہلی، اتر پردیش اور اتراکھنڈ کی حکومتوں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ جرائم پر کی گئی کارروائی کے بارے میں رپورٹ داخل کریں۔ بنچ مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنانے اور دہشت زدہ کرنے کے بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنے کے لیے مداخلت کی مانگ والی عرضی پر سماعت کر رہی ہے۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

ڈی ڈی نیوز پر بی جے پی کو 1 مہینے میں 160 گھنٹے اور کانگریس کو 80 گھنٹے کا کوریج ملا

سی پی ایم 8 گھنٹے کی کوریج کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ الیکشن کمیشن نے اسی بنیاد پر ڈی ڈی نیوز کو نصیحت دی تھی کہ وہ کسی بھی پارٹی کو خصوصی توجہ دینے یا غیر مساوی ایئرٹائم کوریج دینے سے بچے۔

EC_PTI

مودی کے روڈ شو پر کانگریس کی شکایت زیر غور : الیکشن کمیشن

کانگریس نے الیکشن کمیشن پر حکمراں اور اپوزیشن پارٹیوں کے لئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں دوہرا معیار اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس آئینی ادارے کے وقار کو کم کرنے والا قدم نہیں اٹھائے۔ نئی دہلی:الیکشن کمیشن نے کہا  ہےکہ […]