Nanded

ڈاکٹر شنکر راؤ چوان گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال، ناندیڑ۔ (تصویر بہ شکریہ: drscgmcnanded.in/)

مہاراشٹر: ناندیڑ سرکاری ہسپتال میں 24 گھنٹوں میں 24 موت، حکومت نے تحقیقات کے حکم دیے

مہاراشٹر کے ناندیڑ میں ڈاکٹر شنکر راؤ چوہان سرکاری میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں 30 ستمبر سےایک اکتوبر کے درمیان 24 گھنٹوں میں 12 نوزائیدہ بچوں سمیت 24 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس ہسپتال کا نام سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر ایم ایل اے اشوک چوہان کے والد کے نام پر ہے۔ ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ صورتحال تشویشناک ہے۔ ہسپتال مالی بحران سے گزر رہا ہے۔

Dalit-Youth-Killed-AB

مہاراشٹر: ناندیڑ میں امبیڈکر جینتی منانے کی وجہ سے دلت نوجوان کا قتل

ویڈیو: مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع میں ایک 24 سالہ دلت نوجوان کو مبینہ طور پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا یوم پیدائش منانے کی وجہ سے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ دو دن پہلے ضلع کے بوندر حویلی گاؤں میں پیش آیا۔ اس سلسلے میں 7 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(فوٹوبہ شکریہ: Flickr/don’t panic CC BY NC ND 2.0)

آر ایس ایس کے سابق کارکن کا دعویٰ – ناندیڑ بم بلاسٹ میں تھا رائٹ ونگ کے بڑے لیڈروں کا رول

پچیس سال تک راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے کارکن رہے یشونت شندے نے سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت میں داخل کیے گئے ایک حلف نامے میں دعویٰ کیا ہے کہ 2006 کے ناندیڑ دھماکے سے تین سال قبل وی ایچ پی کے ایک سینئر لیڈر نے انہیں دہشت گردی کے تربیتی کیمپ کے بارے میں بتایا تھا، جو ‘ ملک بھر میں بم بلاسٹ کرنے کی نیت سے چلا یا گیا تھا۔’

فوٹو: پی ٹی آئی

مہاراشٹر : ناندیڑ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس کی 81 میں سے 73 سیٹوں پر جیت

کانگریس نے 73، بھارتیہ جنتا پارٹی نے چھ اور شیوسینا نے ایک وارڈ پر جیت درج کی۔ این سی پی اور  ایم آئی ایم کھاتہ تک کھولنے میں ناکام رہیں ممبئی: مہاراشٹر کے ناندیڑ ۔وگھالا میونسپل کاپوریشن انتخابات میں کانگریس نے بازی مارتے ہوئے 81وارڈوں میں سے 73وارڈوں پر […]