National Film Awards

 فلم جولے :دی سیڈ کا پوسٹر(فوٹو بہ شکریہ : فیس بک)

فلم ساز نے نیشنل فلم ایوارڈ کمیٹی کو لکھا، بوڈو فلم کو ایوارڈ نہ ملنا مایوس کن

آسام کی فلم ساز رجنی بسومتاری نے ان کی بوڈو فلم جو لے:دی سیڈ کو نیشنل ایوارڈ نہ دیے جانے پر مایوسی کا ا ظہار کرتے ہوئے ایوارڈ کمیٹی کے چیئرمین این چندرا کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے چھوٹی ثقافتی برادریوں ، ان کی زبان اور ثقافت کے تحفظ کے وعدوں کے بیچ کسی بوڈو فلم کا ایسی فلم کے ہی زمرے میں نہ چنا جاناجیوری ممبروں کی ناکامی ہے۔

فوٹو بہ شکریہ، اعجاز خان فیس بک

جس کشمیری چائلڈ ایکٹرکو نیشنل ایوارڈ ملا، اس کو خبر تک نہیں

اُردوفلم حامد کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں مواصلاتی نظام کے بند ہونے کی وجہ سے فلم کے مرکزی کردار طلحہ ارشد ریشی سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے ۔ ریشی کو حامد فلم کے لیے بیسٹ چائلڈ ایکٹر کا نیشنل فلم ایوارڈ دیا گیا ہے۔

Photo : Indian Express

نیشنل فلم ایوارڈس : 50 سے زیادہ فنکاروں نے کیا تقریب کا بائیکاٹ

فنکاروں کا کہنا تھا کہ صدر جمہوریہ کے ذریعے ایوارڈ دینے کی 65 سال سے چلی آ رہی روایت کو توڑا جا رہا ہے۔ وہیں صدر ہاؤس نے وضاحت دی ہے کہ صدر رام ناتھ کووند تمام ایوارڈ پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے رکتے ہیں، اس لئے وہ صرف 11 لوگوں کو ہی انعام دیں‌گے۔

Photo Credit : Deccan Chronicle

پرکاش راج اس اندھیرے وقت میں امید کی جگمگاتی لو ہیں

ایسے میں پرکاش راج جیسے لوگوں کا سچ بولنا اور اپنے بولے ہوئے کو لےکر کھڑے رہنا ایک نظیر ہے۔ ایسی ہی نظیر کمل ہاسن نے بھی وقتاً فوقتاً پیش کی ہے۔ سماج میں اثرو رسوخ رکھنے والے لوگوں کو سچ بولنا چاہیے۔جس طرح ان کے فیشن کا اثر سماج پر ہوتا ہے، ان کی راست بیانی بھی اتنا ہی اثر رکھتی ہے۔دنکر کے لفظوں میں؛سمر شیش ہے نہیں پاپ کا بھاگی کیول ویاگھر ؛ جو تٹھستھ ہیں سمئے لکھے‌گا ان کے بھی اپرادھ

Photo Credit : Deccan Chronicle

مودی مجھ سے بھی بڑےایکٹر،میں اپنے نیشنل ایوارڈ ان کو دینا چاہتا ہوں: پرکاش راج

 گوری لنکیش  قتل معاملے میں وزیر اعظم کی خاموشی سے ناراض نامور ادا کار پرکاش راج نے نیشنل ایوارڈ لوٹانے کی بات کہی ہے ۔ نئی دہلی: نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ نامورفلم اداکارپرکاش راج نے گزشتہ ماہ بنگلور میں صحافی گوری لنکیش کے قتل معاملے میں وزیر اعظم نریندر […]