Uttar Pradesh Govt

(السٹریشن: پری پلب چکرورتی/ دی وائر)

اتر پردیش حکومت گائے شماری کرائے گی

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جیو ٹیگنگ لاگو کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں گائے کی گنتی کی جائے گی۔ اگلے مرحلے میں ایک منصوبہ تیار کیا جائے گا اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گاتا کہ انہیں مناسب رہائش فراہم کی جاسکے۔

یوگی آدتیہ ناتھ۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک/@CMO UP)

’منفی‘ خبروں کی جانچ کریں افسران، غلط پائے جانے پر میڈیا سے جواب طلب کریں: یوپی سی ایم او

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے پرنسپل سکریٹری کے ذریعے جاری کردہ ایک ہدایت میں ڈویژنل کمشنروں اور ضلع مجسٹریٹوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں کے اخبارات میں شائع ہونے والی ‘منفی خبروں’ کی جانچ کریں۔ اگر پتہ چلےکہ یہ غلط حقائق پر مبنی ہےیا اسے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے تو میڈیا گروپ/اخبار سے وضاحت طلب کریں۔

عتیق احمد اور اس کا بھائی اشرف۔ (فوٹو بہ شکریہ: اے این آئی)

میڈیکل چیک اپ سے قبل عتیق اور اس کے بھائی کو میڈیا کے سامنے کیوں لایا گیا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت سے پولیس سیکورٹی میں گینگسٹر اور سابق ایم پی عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کی ہلاکت کے بعد اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں اسٹیٹس رپورٹ طلب کی ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ دونوں کے قاتلوں کو کیسے پتہ چلا کہ اس رات میڈیکل چیک اپ کے لیے انہیں کس اسپتال لے جایا جائے گا۔

WhatsApp Image 2021-10-24 at 6.15.03 PM

یوپی میں چھینی جا رہی ہے دلتوں کی زمین اور مافیاؤں کو روکنے میں ناکام یوگی حکومت

ویڈیو: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا دعویٰ ہے کہ ان کی حکومت نے صوبے سے زمین مافیاؤں کو ختم کر دیا ہے۔مگر میرٹھ میں دلتوں کی زمین مافیاؤں کے ذریعے چھینی جا رہی ہے اور ان کا استحصال کیا جا رہا ہے۔دی وائر نے دلت کمیونٹی کے ان لوگوں سے بات کی، جن کا کہنا ہے کہ پولیس انتظامیہ مافیا کو روکنے میں ناکام ہیں۔

فوٹو : پی ٹی آئی

سپریم کورٹ نے کہا؛ہم یوپی حکومت سے پریشان ہو گئے ہیں، لگتا ہے وہاں جنگل راج ہے

سپریم کورٹ کی بنچ نے بلندشہر میں سینکڑوں سال پرانے ایک مندر کے انتظامیہ سے جڑے معاملے کی سماعت کے دوران یہ تبصرہ کیا۔ بنچ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اترپردیش حکومت چاہتی ہی نہیں کہ وہاں کوئی قانون ہو۔

سپریم کورٹ/ فوٹو: پی ٹی آئی

رام کی جنم بھومی–فلم کی ریلیز پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار

درخواست گزار نے دعویٰ کیا تھا کہ فلم کی ریلیز  ایودھیا زمینی تنازعہ میں چل رہی ثالثی کی کارروائی کو متاثر کرے گی ۔ ا س پر عدالت نے کہا ، ثالثی کی کارروائی اور فلم ریلیز کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔ نئی دہلی: سپریم کورٹ نے […]

Twitter-Facebook-WhatsApp-Fake-News

اتر پردیش: سوشل میڈیا پر مودی حکومت پر تبصرہ کرنے کی وجہ سے سرکاری اسکول کے 7 اساتذہ سسپنڈ

وہاٹس ایپ اور فیس بک پر پلواما حملے ، بالاکوٹ ایئر اسٹرائک اور مرکزی حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بنانے کے الزام میں مختلف ضلعوں کے 7 سرکاری اساتذہ کو سسپنڈ کرنے اور ایک پرائیویٹ اسکول کے ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر کا حکم دیا گیا ہے۔

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (فوٹو : پی ٹی آئی)

الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش حکومت سے شراب کے علامتی اشتہاروں پر روک لگانے کو کہا

الہ آباد ہائی کورٹ میں دائر عرضی میں کہا گیا ہے کہ میوزک سی ڈی اور شیشے کے گلاس کے اشتہاروں میں مصنوعات کے نام چھوٹے حروف میں لکھے ہوتے ہیں جبکہ شراب کمپنیوں کے لوگو بڑے ہی واضح طور پر دکھائے جاتے ہیں۔یہ اشتہار علامتی طریقے سے شراب پینے اور فروخت کو بڑھاوا دیتے ہیں۔