خبریں

کُکی کمیونٹی کا دہلی میں احتجاجی مظاہرہ، منی پور میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ

ویڈیو:  منی پور میں آدی واسی  اور غیر آدی واسی  برادریوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ریاست کے دورے پر ہیں۔ دریں اثنا، کُکی برادری نے نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کرتےہوئے اپنی حفاظت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا اور منی پور میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔