عامر، مکمل قرآن اپنے ہاتھوں سے تحریر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔مریم، عرشیہ، فاطمۃ الزہرا (ہفتم) اریبہ مریم (ہشتم)و حافظ شعیب (نہم) وغیرہ بھی مستقبل میں عربی رسم الخط میں مہارت حاصل کر کے قرآن کو اپنے ہاتھوں سے تحریر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
نئی دہلی: ربانی خطاطی مرکز،مالیگاؤں کے طالبعلم عامر حسین ریاض احمد نے قرآن مجید کواپنے ہاتھوں سے لکھنے کی شروعات کی ہے۔ ایک پریس ریلیز میں مرکز کے روح رواں رضوان ربانی نے بتایا ہے کہ صرف تین مہینےمیں آٹھویں جماعت (کریسنٹ ہائی اسکول، دیانہ، مالیگاؤں)کے اس طالبعلم نے عربی رسم الخط سیکھنےکے بعد احادیث اور چھوٹی چھوٹی سورۃ لکھنے کی شروعات کی، اس دوران رہنمائی کے بعد بڑی سورۃ مثلاً سورۃ جمعہ، سورۃ رحمن، سورۃ فتح، سورۃ یاسین و سورۃ کہف کو ٹانک (قلم) و سیاہی سے لکھنے کی کامیاب مشق کی۔
غور طلب ہے کہ عامر نے ربانی خطاطی مرکز میں بال پین سے اردو، انگلش(کرسیو، پلین، ایٹیلک) اور مراٹھی رسم الخط لکھنا سیکھا۔اس کے بعد اس کی خواہش کٹ نب (سیاہی پین) سے اردو نستعلیق خط سیکھنے کی تھی، لیکن پھر اس نے عربی لکھنے کی خواہش کا اظہار کیا،اس سلسلے میں رہنمائی کے بعد آج عامرحسین نے قرآن مجیدکواپنے ہاتھوں سے تحریر کرنے کی شروعات کی ہے۔
عامر ، مکمل قرآن مجید اپنے ہاتھوں سے تحریر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
مرکز کے روح رواں ربانی کے مطابق، اس طالبعلم کے علاوہ ایک طالبہ سمرہ (جو فی الوقت ایم ایس سی میں ہے) نے بھی صرف ایک ماہ کی قلیل مدت میں عربی رسم الخط سے شناسائی حاصل کی اور اپنے فاضل اوقات میں ‘برو’ سے تغرے لکھنے کی مشق میں منہمک ہے۔
ساتھ ہی ساتھ مریم، عرشیہ، فاطمۃ الزہرا (ہفتم) اریبہ مریم (ہشتم)و حافظ شعیب (نہم) وغیرہ بھی مستقبل میں عربی رسم الخط میں مہارت حاصل کر کے قرآن مجید کو اپنے ہاتھوں سے تحریر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Categories: خبریں