اتر پردیش کے بلند شہر ضلع کے دیورالا گاؤں کا معاملہ۔ گاؤں کے چار دلت خاندانوں نے بی جے پی لیڈر کی طرف سے ہراساں کیے جانے کے حوالے سے اپنے گھروں کے باہر پوسٹر چسپاں کیے ہیں ۔ الزام ہے کہ چند روز قبل ان کے خاندان کے دو افراد پر بی جے پی لیڈر اور ان کے حامیوں نے معمولی جھگڑے کے بعد حملہ کیا تھا۔
نئی دہلی: اتر پردیش کے بلند شہر ضلع کے دیورالا گاؤں میں چار دلت خاندانوں کے تقریباً 18-20 افراد نے اپنے گھروں کے باہر ہاتھ سے لکھے پوسٹر چسپاں کر کے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ارنیا بلاک کے ایک بی جے پی لیڈراور ان کے حامیوں کے ذریعے ہراساں کیے جانے کی وجہ سے گاؤں چھوڑنے کے لیے مجبور ہونا پڑے گا۔
خاندانوں کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے ان کے ذریعےلگائے گئے ان پوسٹروں کو کئی بار ہٹا دیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، دلت خاندانوں نے بتایا کہ 14 مئی کو ان کے رشتہ دار، موٹر سائیکل مکینک اچھن کمار (27) اور سچن گوتم (25) گھر آ رہے تھے، جب ان پر بی جے پی کے عہدیدار سریندر سنگھ سمیت تقریباً 10 افراد نے حملہ کیا۔
اچھن کے والد وجیندر نے کہا کہ حملہ منصوبہ بند تھا۔ ان کے مطابق، اسی صبح جب میرا پوتا محلے میں سریندر کے گھر کے باہر کھیل رہا تھا تو اس کے والد نے بچے کو تھپڑ مار دیا تھا۔
وجیندر نے کہا، ‘ہم نے بچے کو تھپڑ مارنے پر اعتراض کیا۔اس کے بعد شام کوہمیں حملے کے بارے میں پتہ چلا۔ اچھن اور سچن کو اینٹوں اور ڈنڈوں سے نشانہ بنایا گیا۔ ان کے سر پر چوٹیں آئی تھیں۔
बुलंदशहर थाना शिकारपुर गांव देवराला मैं बीजेपी के ब्लॉक प्रमुख व उसके गुंडों को पुलिस बचाने का काम कर रही है तक कोई गिरफ्तारी नहीं हुई @Uppolice @dgpup @bulandshahrpol संज्ञान में लेकर उचित कार्यवाही करें अन्यथा भीम आर्मी करेगी आंदोलन pic.twitter.com/I0IIe6a9DL
— Kapil Azad (@kapilAzad_ASP) May 29, 2023
اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے ابتدائی طور پر ان کی شکایت درج نہیں کی۔ پولیس اسٹیشن کے باہر 30-40 لوگوں کے احتجاج کے بعد پولیس نے سریندر اور دیگر8 افراد کے خلاف قتل، فسادات اور مجرمانہ دھمکی کی آئی پی سی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔
شکارپور پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر (کرائم) کامیش کمار نے اتوار کے روز کہا، ‘اس سلسلے میں دیورالا کے بھورا سنگھ، ببلو کمار اور گوتم کمار نامی تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے جلدہی مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔
وجیندر نے کہا، ‘ہم خوف کے سائے میں جی رہے ہیں اور اب اپنا گھر خالی کرکے کہیں اور جانے کومجبور ہیں۔ ہم نے اپنے خاندان کے چار گھروں کے باہر پوسٹر چسپاں کیے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی لیڈر اور بلاک چیف سے اس سلسلے میں کسی ردعمل کے لیے نہیں مل سکے۔
اس واقعے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ میں اتر پردیش کانگریس نے کہا، ارنیا سے بی جے پی کے بلاک چیف سریندر سنگھ اور اس کے غنڈوں کے ظلم و ستم سے متاثرہ خاندان اپنے گھر بار چھوڑ کر گاؤں دیورالا سے نقل مکانی کرنے کو مجبور ہیں۔
"अरनिया से भाजपा ब्लॉक प्रमुख सुरेंद्र सिंह व उसके गुंडों के अत्याचार से पीड़ित परिवार गांव देवराला से अपना घर छोड़कर पलायन करने पर मजबूर"
बुलन्दशहर के गाँव देवराला में लोगों ने यह बोर्ड अपने घरों के बाहर लगाए हैं।
बाबा जी, यह बोर्ड देखिये! और भेजिये अपनी पुलिस उस गुंडे के… pic.twitter.com/2UO8DxMHYL
— UP Congress (@INCUttarPradesh) June 10, 2023
ایک ویڈیو ٹوئٹ میں پارٹی نے کہا، لوگوں نے یہ بورڈ بلند شہر کے دیورالا گاؤں میں اپنے گھروں کے باہر لگائے ہیں۔ بابا جی، یہ بورڈ دیکھیے!اور اپنی پولیس اس غنڈے کے دروازے پر بھیجیے، جس کی وجہ سے لوگ اپنے آبائی گھر چھوڑ کر نقل مکانی کرنے کومجبور ہیں۔ ورنہ یہ مان لیجیے کہ آپ کی حکومت نے اپنے مافیاؤں کی نشاندہی کرکے انہیں تحفظ فراہم کیا ہے۔
Categories: خبریں