لکھنؤ : اترپردیش میں گورکھپور کے بعد فرخ آباد میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 30 دن میں 49 بچوں کی موت کے بعد حرکت میں آنے والی حکومت نے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم )، چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) اور چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (سی ایم ایس )کو ہٹا دیا ۔
اس سے پہلے سٹی مجسٹریٹ کی تحریر پر سخت رخ اختیار کرتے ہوئے سی ایم او،سی ایم ایس اور ڈاكٹرس کے خلاف کوتوالی صدر میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ پورے معاملے کی جانچ کے لیے لکھنؤ سے حکام کی ایک ٹیم فرخ آباد بھیجی جا رہی ہے۔ فرخ آباد کے ڈا़کڑرام منوہر لوہیا ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 30 دن میں 49 بچوں کی بے وقت موت ہونے کے بعد حکومت حرکت میں آئی اور رپورٹ درج کرانے کے ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ سی ایم او اور سی ایم ایس کو فوری طور پر ہٹا دیا۔ پورے معاملہ کے لئے مجسٹریٹ انکوائری کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
فرخ آباد کے پولس سپرنٹنڈنٹ دیانند مشرا نے آج ’يواین آئی ‘ کو بتایا کہ سٹی مجسٹریٹ جنیندر کمار جین نے سی ایم او،سی ایم ایس اور ڈاكٹرس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 173، 188 اور غیر ارادتاً قتل کی دفعہ 304 کے تحت کوتوالی نگر میں رپورٹ درج کرائی ۔
Categories: خبریں