خبریں

آگے ڈوکلام جیسے واقعات نہ ہونے دینے کا ہند چین کا فیصلہ

 ملاقات کے بعد، خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے صحافیوں کو بتایا کہ مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اور استحکام پر توجہ مرکوز کر رہی تھی اور یہ بہت مثبت اور خوشگوار رہی۔

India_China

شيامین:  ڈوكلام تنازع ختم ہونے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان آج یہاں مثبت ماحول میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات کو ’مستحکم‘ اور بہتر‘ رکھنے کی خاطر سرحد پر امن ، حالات کو جوں کی توں قائم رکھنے اور باہمی اعتماد کو بڑھانے پر زور دیا۔

نویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے چین کے تین دن کے دورے پر آنے والے مسٹر مودی کے دورے کے آخری مرحلے میں میزبان ملک کے صدر کے ساتھ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے ولی ملاقات میں برکس متعلق سے موضوعات اور باہمی مسائل پر بامعنی بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے بعد، خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے صحافیوں کو بتایا کہ مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اور استحکام پر توجہ مرکوز کر رہی تھی اور یہ بہت مثبت اور خوشگوار رہی۔

انہوں نے باہمی مسائل پر بات چیت کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان وسیع بات چیت ہوئی اور بات چیت آستانہ میں ہونے والی رضامندی کے مطابق تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات تصادم کی وجہ سے نہ بنیں۔