میڈیکل کالج میں داخلہ کو لے کر بد عنوانی کے معاملے میں سی بی آئی نے سابق جج عشرت مسرور قدسی سمیت چار اور لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔
نئی دہلی: سی بی آئی ذرائع کے مطابق بد عنوانی کے ایک معاملے میں اڑیسہ ہائی کورٹ کے سابق جج عشرت مسرور قدسی اور چار دیگر لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔یہ گرفتاری بدھ کو 8جگہوں پر چھاپے ماری کے بعد دیر رات کی گئی ۔اس دوران گریٹر کیلاش میں جج کے عہدے سے سبکدوش قدسی کی رہائش گاہ کی بھی تلاشی لی گئی تھی ۔ اس کے علاوہ بھونیر اور لکھن میں بھی چھاپے مارے گئے تھے ۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ معاملے میں گرفتار ہوئے دوسرے لوگوں میں لکھن میں ایک میڈیکل کالج چلانے والے پرساد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے بی پی یادو اور پلاش یادو ،ایک بچولیا وناتھ اگروال اور حوالہ کاروباری رام دیو سارسوت شامل ہیں ۔
سی بی آئی کے ترجمان نے کہا ،گرفتار کیے گئے ملزموں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا تھا کہ ایک میڈیکل کالج کو نئے طالبعلموں کو داخلہ دینے سے روکنے کے معاملہ میں مبینہ طور پر رفع دفع کر نے کے لیے ان کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ۔
Categories: خبریں