واضح ہوکہ مغربی بنگال سرکار کی طرف سے گزشتہ مہینے درگا پوجا وسرجن اور محرم کے جلوس کو لیکر جاری کی گئی نوٹیفکیشن کو کلکتہ ہائی کورٹ نے جمعرات کو مستردکر دیاہے۔
نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )نے درگاپوجا کے موقع پر مورتی وسرجن پر روک لگانے کے مغربی بنگا ل کی ممتا بنرجی حکومت کے حکم کو خارج کئے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتےہوئے آج کہا کہ اس سے سیکولرازم کے بھیس میں فرقہ پرستی کی سیاست کا پردہ فاش ہواہے ۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ نے اپنے حکم سے ثابت کردیا ہے کہ مغربی بنگال حکومت امن وقانون برقرار رکھنے میں ناکام ہے اور اب اسے اقتدارمیں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔
مسٹر وجے ورگیہ نے کہا کہ اس فیصلے سے سیکولرازم کے بھیس میں فرقہ پرستی کی سیاست کا پردہ فاش ہواہے ۔عدالت نے تبصرہ کیا تھا کہ دو فرقوں کو بانٹنے کی کوشش کیوں کی جارہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ایسی حکومت کو اقتدارمیں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔
واضح ہوکہ مغربی بنگال سرکار کی طرف سے گزشتہ مہینے درگا پوجا وسرجن اور محرم کے جلوس کو لیکر جاری کی گئی نوٹیفکیشن کو کلکتہ ہائی کورٹ نے جمعرات کو مستردکر دیاہے۔ کورٹ کے فیصلے پراپنےردعمل کا اظہار کرتے ہوے بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا،’میرا گلا کاٹ دو، لیکن کوئی بھی مجھے یہ نہیں بتا سکتا کہ کیا کرنا چاہیےکیا نہیں۔ امن بنائے رکھنے کے لیےمیں وہ سب کروں گی جو بھی مجھے کرنا چاہیے۔
(یو این آئی اردو ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں