نوٹ بندی کی وجہ سے جہاں 11ارب فہرست سے باہر ہوگئے ،وہیں بال کرشن کی جائیداد 173فیصد بڑھ کر 70ہزار کروڑروپے ہوگئی ہے۔
ممبئی : یوگا گرو بابا رام دیو کے معاون آچاریہ بال کرشن اورڈی مارٹ کے رادھا کشن دمنی کا نام اس سال ہندوستان کے امیروں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔مکیش امبانی اب بھی سب سے امیر ہندوستانی بنے ہوئے ہیں۔
پچھلے سال سے امیروں کی فہرست تیار کررہی چین کی تحقیق کرنے والی اکائی ہورون نے کہا کہ ،’ایف ایم سی جی کمپنی پتنجلی کے سی ای او بال کرشن اب ملک کے سر فہرست 10امیروں میں شامل ہوگئے ہیں۔ری ٹیل سیکٹر کے نئے ستارے دمنی سب سے لمبی چھلانگ لگانے والے امیر رہے۔ان کی جائیداد میں 320فیصد کا اضافہ ہوا۔’
ایونیو سپرمارٹس کی اس شاندار فہرست میں آٹھ نئے لوگوں کو جگہ ملی۔اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نوٹ بندی کے بعدبھی بھارت نے 11ارب پتی کھو دیے۔ای کامرس کے شعبے کے جانے پہچانے نام سچن اور بنی بنسل ارب پتیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔
بال کرشن پچھلے سال 25ویں مقام پر تھے جبکہ اس بار وہ 8ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں ۔ان کی جائیداد 173فیصد سے بڑھ کر 70ہزار کروڑ روپے ہوگئی ہے۔پچھلے مالی سال میں پتنجلی کا کاروبار 10561کروڑ روپے پہنچ گیا ۔وہ کئی غیر ملکی برانڈ کو ٹکر دے رہی ہے۔
132لوگوں کی اس فہرست میں مکیش امبانی لگاتا ر چھٹے سال میں امیر ہندوستانی بنے رہے۔عالمی سطح پر وہ پہلی بار15ویں مقام پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں ۔شیئر بازار میں آئے اچھال سے ریلائنس کے شیئر بڑھ گئے ۔
اس سے امبانی کی جائیداد میں 58فیصد بڑھ کر 2570ارب روپے پر پہنچ گئی ہے۔ان کی یہ جائیداد یمن کی جی ڈی پی سے 50فیصد زیادہ ہے۔اس فہرست میں سب سے کم عمر کے ارب پتی میں میڈیا ڈاٹ نیٹ کے 34سالہ دیویانک ترکھیا ہیں۔
شہروں کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ممبئی اس فہرست میں سب سے اوپر ہے۔یہاں کے 182امیر اس فہرست میں شامل ہیں ۔ اس کے بعد نئی دہلی کے 117اور بنگلورو کے 51امیر لوگ اس فہرست میں ہیں ۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ )
Categories: خبریں