ادبستان

مشہور اداکار ٹام الٹر کاانتقال

انہوں نے اپنی زندگی میں کچھ برسوں کے لئے کھیل صحافت بھی میں طبع آزمائی کی۔

Tom Alterممبئی : مشہور اداکار، مصنف اورہدایت کار پدم شری ٹام الٹر کا لمبی بیماری کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ کینسر سے متاثر تھے۔ جمعہ کی شب میں ان کا انتقال ہوگیا ۔ ان کے خاندان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ’’ہم افسوس کے ساتھ اداکار، ڈائریکٹر اور مصنف پدمشری ٹام آلٹر کے انتقال کا اعلان کرتے ہیں۔” جمعہ کی شب کو اپنے خاندان کے ممبروں کی موجودگی میں وہ ہم سے جد ہوگئے‘‘َ۔

67 سالہ پدم شری کی پیدائش 22 جون، 1950 کو مسوری میں ہوئی تھی ۔ ان کے خاندان میں، بیوی کیرول ایونشا ، بیٹا جیمی اور بیٹی افشاں ہیں۔ انہیں 2008 میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے 300 سے زیادہ فلموں میں کام کیا کئی ٹیلی ویژن کے شوز بھی کئے ۔ پانچ سال تک چلنے والا گینگسٹر کیشو کلسی خوب پسند کیا گیا۔

انہوں نے اپنی زندگی میں کچھ برسوں کے لئے کھیل صحافت بھی میں طبع آزمائی کی۔ تین کتابیں بھی لکھیں۔ ہندوستان میں امریکہ کے تیسری نسل کے اداکار ٹام ووڈ اسٹاک اسکول میں پڑھائی کرنے کے بعد1970 میں ییل یونیورسٹی میں پڑھائی کے لئے گئے اور بعد میں ہندوستان واپس آ کر اپنی زندگی کی شروعات کی۔