ہندوستان میں عوامی لائبریریوں کی صورت حال پر سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا جائے اور لوگوں کی ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ان لائبریریوں میں نئے پروگرام شرو ع کئے جائیں۔
نئی دہلی : پبلک لائبریریوں کو متحرک بنانے کے موضوع پر 3 اکتوبر سے 5 اکتوبر کو یہاں ایک قومی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ انڈین پبلک لائبریری موومنٹ ( آئي پی ایل ایم)) اور ناسكام فاؤنڈیشن کی طرف سے تیسری انڈین پبلک لائبریری کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں عوامی لائبریریوں سے وابستگی رکھنے والے 400 سے زائد نمائندے شرکت کریں گے۔ ان میں لائبریریوں کے اہلکاروں، پالیسی سازوں، کارپوریٹ فاؤنڈیشن کے نمائندوں، لائبریری اور انفارمیشن سائنس کے طالب علموں اور ملک اور بیرون ملک کے نمائندے شامل ہوں گے۔
کانفرنس میں عوامی لائبریری کی صلاحیتوں اور امکانات، ہندوستان میں عوامی لائبریریوں کے لئے سرمایہ کی فراہمی اور سرکاری خدمات اور اسکیموں کو عام آدمی تک پہنچانے میں عوامی لائبریریوں کا کردار جیسے موضوعات پر سیشن منعقد کیے جائیں گے۔ اس مہم کے بارے میں اطلاعات دیتے ہوئے ناسکام فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شریکانت سنہا نے کہا کہ ” انڈین پبلک لائبریری موومنٹ ہمارے دلوں کے قریب ہے۔ اس کے پیچھے سوچ یہ ہے کہ ہندوستان میں عوامی لائبریریوں کی صورت حال پر سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا جائے اور لوگوں کی ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ان لائبریریوں میں نئے پروگرام شرو ع کئے جائیں۔