ایسوسی ایشن نے مسافروں کو کرائے میں اضافہ کی مخالفت کرنے کو کہا ہے ۔
نئی دہلی: دہلی میٹرو مسافرایسوسی ایشن (ڈی ایم سی اے ) نے میٹروکے کرائے میں اضافہ کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے مسافروں سے کل اس میں سفرنہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ مسافرایسوسی ایشن کے کارکنوں نے آج 50مصروف ترین میٹرواسٹیشنوں پر پرچے تقسیم کئے اور کرائے میں اضافہ کو عوام مخالف قراردیتے ہوئے لوگوں سے منگل کے روز اس کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے ۔کارکنوں نے صبح 8بجے سے ہی پرچے تقسیم کرنے شروع کئے اور بڑی تعداد میں مسافروں کو کرائے میں اضافہ کی مخالفت کرنے کو کہا ہے ۔
مسافرایسوسی ایشن نے اس سے پہلے شہری ترقی کی وزارت اور ددہلی میٹرو ریل کارپوریشن کو ایک میمورنڈم دیکر کرائے میں اضافہ کو واپس لینے کے لئے کہا تھا۔میمورنڈم میں کہا گیاہے کہ اس سے مسافربری طرح متاثر ہونگے اور ان پر مالی بوجھ بڑھ جائیگا۔ ایسوسی ایشن نے کئی سماجی تنظیموں ،ٹریڈیونینوں اور دیگر تنظیموں سے بھی رابطہ کرکے کل کے بائیکاٹ میں شامل ہونے کو کہا ہے ۔
Categories: خبریں