Boycott

بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے ارکان پارلیامنٹ کا راجیہ سبھا سے واک آؤٹ، احتجاجی مظاہرہ

منگل کو پیش کیے گئے بجٹ کو ‘امتیازی’ قرار دیتے ہوئے اپوزیشن نے بدھ کو راجیہ سبھا میں ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی واک آؤٹ کر دیا۔

اپوزیشن نے عام بجٹ کو امتیازی قرار دیا، نیتی آیوگ کی بیٹھک کا بائیکاٹ کریں گے ’انڈیا‘ اتحاد کے وزرائے اعلیٰ

عام بجٹ میں غیر این ڈی اے مقتدرہ ریاستوں کو نظر انداز کرنے کے خلاف ‘انڈیا’ اتحاد کے تقریباً تمام وزرائے اعلیٰ 27 جولائی کو ہونے والی نیتی آیوگ کی بیٹھک کا بائیکاٹ کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نیتی آیوگ کی بیٹھک کی صدارت کرنے والے ہیں۔

یوپی: راجپوت مہاپنچایت نے آدتیہ ناتھ کو چھوڑ کر تمام بی جے پی لیڈروں کے بائیکاٹ کی اپیل کی

اتر پردیش کے مظفر نگر لوک سبھا حلقہ کے تحت کھیڑا گاؤں میں منگل کو راجپوت برادری کی ایک مہاپنچایت نے سرکاری اسکیموں کو لاگو نہ کرنے، بڑھتی ہوئی بے روزگاری، اگنی ویر یوجنا اور راجپوت سماج کی ‘توہین’ کے خلاف احتجاج میں بی جے پی امیدواروں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

کرناٹک: وی ایچ پی لیڈر نے مسلم دکانداروں کے بائیکاٹ کی اپیل کی، معاملہ درج

کرناٹک کے منگلورو میں منگلا دیوی مندر میں مسلم دکانداروں کا بائیکاٹ کرنے اور ہندوؤں کی دکان پر بھگوا جھنڈے لگانے کے لیے پولیس نے جمعرات کووشو ہندو پریشد کے ریاستی جوائنٹ سکریٹری کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

ٹی وی اینکرز کا بائیکاٹ: کیا چینلوں کے خلاف قدم اٹھانے کی ضرورت تھی

اینکرز کے بائیکاٹ کے بعد اپوزیشن جماعت کے اتحاد کے چند لیڈران نے چینل مالکان پر شکنجہ کسنے کی مانگ کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی 11 صوبوں میں حکومتیں ہیں۔ اگر وہ واقعی نفرت پھیلانے والے چینلوں کا اقتصادی بائیکاٹ کرتی ہیں اور ان کو اشتہارات دینے سے منع کرتی ہیں، تو ان مالکان کے لیے چینلوں کو چلانا مشکل ہو جائے گا۔

جب فرقہ واریت اور صحافت میں فرق مٹ جائے، تب اس کی مخالفت کیسے کی جانی چاہیے؟

جب صحافت فرقہ واریت کی علمبردار بن جائے تب کیا اس کی مخالفت سیاست کے سوا کچھ اورہو سکتی ہے؟ اور عوام کے درمیان لائے بغیر کیا اس احتجاج کا کوئی مطلب رہ جاتا ہے؟ کیا اس سوال کا جواب دیے بغیر یہ وقت برباد کرنے جیسا نہیں ہے کہ ‘انڈیا’ اتحاد کا طریقہ ٹھیک ہے یا نہیں۔

’ انڈیا‘ اتحاد کے نفرتی اینکرز کا بائیکاٹ کرنے سے کیا فرق پڑے گا؟

ویڈیو: اپوزیشن جماعتوں کے ‘انڈیا’ اتحاد نے 14 نیوز اینکرز کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد میں شامل کوئی بھی پارٹی اپنے نمائندے کو ان کےشو میں نہیں بھیجے گی۔ اس موضوع پر کانگریس کے ترجمان آلوک شرما سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

اشتعال انگیز مباحثے کی میزبانی کرنے والے ٹی وی شو کا بائیکاٹ کرے گا ’انڈیا‘ اتحاد

انڈیا اتحاد کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کو نئی دہلی میں این سی پی سربراہ شرد پوار کی رہائش گاہ پر ہوا تھا، جہاں 12 جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ذات پر مبنی مردم شماری کے موضوع پر اتفاق رائے قائم ہو گیا۔

ہریانہ: گڑگاؤں میں بغیر اجازت ہوئی ہندو مہاپنچایت میں مسلمانوں کے بائیکاٹ کی اپیل

نوح تشدد کے باعث جاری کشیدگی کے درمیان حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گڑگاؤں میں اتوار کو ایک ‘ہندو مہاپنچایت’ کاانعقاد کیا گیا،جس میں مسلمانوں کے سماجی اور معاشی بائیکاٹ کی اپیل کے ساتھ ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ دنوں ایک مسجد پر حملہ کرنے والے لوگ بے قصور ہیں۔

ہریانہ: حصار میں ہندوتوا تنظیموں کی ریلی میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی اپیل

نوح میں ہوئے واقعے کے خلاف احتجاج کے طور پربجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد جیسی ہندوتوا تنظیموں نے حصار ضلع کے ہانسی شہر میں 2 اگست کوایک ریلی نکالی تھی، جس میں مسلم دکانداروں کے بائیکاٹ کی اپیل کرنے کے ساتھ ہی مسلمانوں کو دو دن میں شہر چھوڑنے کی وارننگ دی گئی۔

اپوزیشن کی 19 جماعتوں نے نئے پارلیامنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کیا

نریندر مودی 28 مئی کو نئے پارلیامنٹ ہاؤس کا افتتاح کریں گے۔ اپوزیشن پارٹیوں کا مطالبہ ہے کہ افتتاح صدر دروپدی مرمو کے ہاتھوں کیا جانا چاہیے۔ حزب اختلاف کی 19 جماعتوں نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جب پارلیامنٹ سے جمہوریت کی روح ہی نکال دی گئی ہے تو نئی عمارت ان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔

دہلی : میٹرو مسافر ایسوسی ایشن کی جانب سی کل میٹرو بائیکاٹ کرنے کی اپیل

 ایسوسی ایشن  نے مسافروں کو کرائے میں اضافہ کی مخالفت کرنے کو کہا ہے ۔ نئی دہلی: دہلی میٹرو مسافرایسوسی ایشن (ڈی ایم سی اے ) نے میٹروکے کرائے میں اضافہ کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے مسافروں سے کل اس میں سفرنہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ مسافرایسوسی […]