کانگریس کے نائب صدر نے ٹویٹر پر ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے،جس میں ریلوے کے وزیر پیوش گوئل کی تصویر ہے اور خبر میں وہ مسٹر شاہ کے بیٹے کی کمپنی پر لگائے گئے الزامات کا بچاؤ کررہے ہیں۔
نئی دہلی : کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کی کمپنی کے کاروبار میں بے جا اضافہ ہونے کے الزامات پر ان کے بچاؤ میں مرکزی وزرا کے دئے گئے بیانات پر آج طنز کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت اپنی’بیٹی بچاؤ‘مہم سے ہٹکر ’بیٹا بچاؤ‘پروگرام میں مصروف ہے۔مسٹر گاندھی نے مودی حکومت کی بیٹی بچاؤ مہم پر طنز کرتے ہوئے ٹویٹ کیا’’بیٹی بچاؤ سے ،بیٹا بچاؤ کی شکل میں حیرت انگیز تبدیلی آئی ہے‘‘انہوں نے کہا کہ مودی حکومت بیٹی بچاؤ کے اپنے پروگرام سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے اب بیٹابچاؤ پروگرام شروع کرچکی ہے۔
مسٹر گاندھی نے طنزیہ انداز میں کہا’’جے شاہ-زیادہ کھا گیا‘‘۔انہوں نے اس معاملے میں وزیراعظم نریندر مودی پر کل طنز کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا’’مودی جی ،جے شاہ -’زیادہ‘کھاگیا۔آپ چوکیدار ف تھے یا بھاگیدار؟کچھ تو بولئے؟‘‘
کانگریس کے نائب صڈر نے ٹویٹر پر ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے،جس میں ریلوے کے وزیر پیوش گوئل کی تصویر ہے اور خبر میں وہ مسٹر شاہ کے بیٹے کی کمپنی پر لگائے گئے الزامات کا بچاؤ کررہے ہیں۔کاگریس کے ترجمان آنند شرما نے بھی پیر کو مسٹر گوئل کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہا تھا کہ انہیں واضح کرنا چاہئے کہ وہ مرکزی حکومت میں وزیر ہیں یا مسٹر شاہ کے بیٹے کی کمپنی کے ترجمان ہیں؟ پارٹی نے جے شاہ کی کمپنی پر غیر معمولی منافع کمانے کے الزامات کی سپریم کورٹ کے دو ججوں سے منصفانہ جانچ کرانے اور جانچ کا کام پورا ہونے تک مسٹر شاہ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
Categories: خبریں