خبریں

کیرل : سابق وزیر اعلیٰ اومن چانڈی کے خلاف مجرمانہ معاملہ درج ہوگا

 کیرل کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے بتایا کہ جانچ میں پایا گیا کہ ملزمین نے سریتا سے رشوت کے طورپر موٹی رقم لی تھی ۔

oommen-chandy_PTIترواننت پورم : کیرل میں بائیں بازو کی قیادت والی ایل ڈی ایف حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ اومن چانڈی اور کئی لیڈروں پر شمسی توانائی گھپلہ معاملے میں ویجیلنس اور مجرمانہ معاملہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں جسٹس شیو راجن کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ۔ کمیشن نے کہا کہ مسٹر چانڈی اور دیگر ملزمین نے ریاست میں شمسی توانائی پروجیکٹ لگانے کے نام پر کسٹمرس کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے میں اصل ملزم سریتا ایس نائر اور بیجو رادھا کرشنن کی مدد کی۔

اس تنازع کی وجہ سے ہنگامہ کے بعد مسٹر چانڈی نے کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کیرل کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے بتایا کہ جانچ میں پایا گیا کہ ملزمین نے سریتا سے رشوت کے طورپر موٹی رقم لی تھی ۔ ملزمین کی مدد کرنے کے الزام میں سابق وزیر داخلہ ترونچور رادھاکرشنن پر بھی معاملہ درج کیا جائے گا۔ بجلی کے سابق وزیر اے محمد ، تھمپانور روی اور بینی بیہنان کے خلاف بھی معاملات درج کئے جائیں گے۔