خبریں

پوری دنیا میں 1.1ارب لوگوں کے پاس نہیں ہے کوئی شناختی کارڈ : رپورٹ

عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شناختی کارڈکے بغیر زندگی گزار رہے لوگوں کی بڑی تعداد ایشیا اور افریقہ میں ہے۔

passenger-reuters

نئی دہلی :دنیابھر میں 1.1 ارب سے زیادہ لوگ ایسے ہیں، جو بنا کسی شناختی کارڈکے زندگی بسر کر رہے ہیں۔اس کی وجہ سے دنیا کی آبادی کا ایک اچھاخاصا حصہ صحت اور تعلیمی خدمات سے محروم ہے۔ عالمی بینک کی ترقی کے لئے شناخت پروگرام (آئی ڈی4ڈی) نے آگاہ کیا ہے کہ ایسےلوگوں کی ایک  بڑی تعداد  افریقہ اور ایشیا میں رہتی ہے۔ ان میں سے ایک تہائی بچّے ہیں جن کا برتھ رجسٹریشن  نہیں  ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ یہ مسئلہ بنیادی طور پر ان  علاقوں میں زیادہ  ہے جہاں کے شہری غریبی، امتیازی سلوک ، وبا یا تشدد کا سامنا کر رہے ہیں۔آئی ڈی 4ڈی پروگرام کی نگرانی  کرنے والی وجینتی دیسائی نے کہا کہ ایسا کئی وجہوں سے ہے۔ لیکن ا س کی اہم وجہ ترقی پذیر علاقوں میں لوگوں اور سرکاری خدمات کے درمیان دوری ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کی نمائندہ عینی صوفی لوئس نے کہا کہ کئی فیملی کو برتھ رجسٹریشن کی اہمیت کے بارے میں بتایا ہی نہیں جاتا۔ رجسٹریشن نہیں ہونے کی وجہ سے بچّوں کو ان کے اصل حقوق نہیں مل پاتے۔ ان کو اسکولوں میں داخلہ نہیں مل پاتا۔ اگر ماں باپ کورجسٹریشن کی جانکاری بھی ہو توبھی کئی بار خرچ کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی ماحول بھی کئی بارلوگوں کو اپنی شناخت اجاگر کرنے کے تئیں مایوس کرتا ہے۔ کسی ایک کمیونٹی یا شہریت کے لوگوں کے درمیان پہچانے جانے کا بھی ڈر ہوتا ہے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کئی بار حکومتیں ایک کمیونٹی کے مقابلے دوسرے کو زیادہ برتری یا ترجیح دیتی ہیں۔

چین جیسے ملک میں کئی سالوں تک لوگوں نے جان بوجھ کر اپنے بچّوں کارجسٹریشن  اس لئے نہیں کرایا کیونکہ ان کو ایک بچّے کی پالیسی کے نتیجے کا ڈر تھا۔

 (خبررساں ایجنسی بھاشا اور پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)