انتخابی منشور کو جاری کرتے ہوئے پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ پھرسے اقتدار میں آنے پر کانگریس حکومت اس انتخابی منشور کو پالیسی دستاویزبنائے گی اور اسے نافذ کیا جائے گااور شفاف حکومت دی جائے گی۔
شملہ:ہماچل پردیش کے شملہ میں برسر اقتدار کانگریس پارٹی نے بدھ کو اسمبلی انتخابات کےلئے انتخابی منشور جاری کیا۔انتخابی منشور میں سرکاری ملازمین سمیت سماج کے سبھی طبقوں کو توجہ میں رکھ کر لوگوں کو متوجہ کرنے والے وعدوں کی فہرست ہے۔یہ انتخابی منشور ہماچل پردیش کے انچارج سشیل کمار شندے اور وزیراعلی ویربھدر سنگھ نے جاری کیا۔مسٹر سنگھ نے صحافیوں سے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نے انتخابات سے پہلے ہی ہار مان کر سابق وزیراعلی پریم کمار دھومل کو وزیراعلی کے عہدےکا امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ہماری حکومت نے ریاست میں اتنی ترقی کی ہے کہ بی جےپی اتنا کبھی سوچ بھی نہیں سکتی۔ریاست کے لوگ کانگریس کے کام سے مطمئن ہیں اور پھر سے ریاست کے لوگوں نے اسی حکومت کو پھر سے لانے کا ارادہ کرلیا ہے۔
پارٹی نے 31صفحات پر مشتمل اس انتخابی منشورمیں اقتدار میں پھر سے آنے کے بعد کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو دوسال میں مستقل کرنے،سرکاری ملازمین کو چار ستمبر،2014 کے پے اسکیل اور پینشنروں کو پانچ اکتوبر2015کا فائدہ دینے،مزدوروں کی تنخواہ210سے بڑھاکر 350روپے کرنے،60سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو سماجی سرکشا پینشن اور 50ہزار طلبہ کو ایک جی بی مفٹ ڈاٹا کے ساتھ لیپ ٹاپ دینے کا اعلان ہے۔اس کے علاوہ کسانوں کا ایک لاکھ تک کاسود معاف کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ریاستی کانگریس کے دفترمیں انتخابی منشور کو جاری کرتے ہوئے پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ پھرسے اقتدار میں آنے پر کانگریس حکومت اس انتخابی منشور کو پالیسی دستاویزبنائے گی اور اسے نافذ کیا جائے گااور شفاف حکومت دی جائے گی۔
Categories: خبریں